Popular Posts
Monday, April 9, 2012
Wednesday, April 4, 2012
Saturday, February 18, 2012
Sunday, December 11, 2011
Saturday, December 10, 2011
تاریخ 8-12-2011
موجودہ حکمرانوں نے اپنے اقتدار کے لیے ملک کی سا لمیت دائو پر لگا دی ہے: محمد فرقان عزیز بٹ
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان کا ایٹمی پروگرام ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کہہ رہے ہیںکہ عراق اور افغانستان کے بعد اب پاکستان کی باری ہے۔دنیا میں تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے۔ امریکا اور اس کے غلاموں سے نجات کے لیے عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔موجودہ حکمرانوں نے اپنے اقتدار کے لیے ملک کی سا لمیت دائو پر لگا دی ہے ۔ یہ مشرف سے زیادہ امریکہ کے غلام ہیں ۔ پارلیمنٹ بے اختیا ہے ۔ سارے فیصلے اس سے بالا ہوتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہر نویداور محمد سکند بٹ بھی موجودتھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی قرار دادوں کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی ۔ بظاہر امریکا نے افغانستان سے نکلنے کے لیے 2014 کی ڈیڈ لائن دی ہے لیکن خود امریکی دانشور کہہ رہے ہیں کہ امریکا ایسانہیں کرے گا۔ اس کی نظر وسطی ایشیا کے وسائل پر ہے۔افغانستان کے بعد پاکستان کی باری ہے۔امریکا پاکستان کا ایٹمی پروگرام ختم کرنا اور خطے میں بھارت کو منی سوپر پاور بنانا چاہتا ہے۔ اس طرح وہ چین کو بھی محدود کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں افغان عوام کی مرضی کا نظام نافذ ہونا چاہیے۔دنیا بھر میں دہشت گردی اور شدت پسندی کا ذمہ دار امریکا ہے۔ مسلم ممالک پر جارحیت کے نتیجے میں مسلمانوں میں امریکا کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے۔ امریکہ پاکستان سے انتقام لینا چاہتا ہے۔ نیٹو اور ہندو بنیے کے مقابلے میں قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے گی۔ اے پی سی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کے فیصلوںپر حکومت اور وزیر اعظم ٹال مٹول کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔حکمران امریکی غلامی کا شکار ہیں اور امریکہ کی مرضی کے بغیر فیصلے کرنے کی قوت نہیں رکھتے ۔
گوجرانوالہ :تاریخ 8-12-2011:میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب
گوجرانوالہ :تاریخ 8-12-2011:میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب
تاریخ 7-12-2011
سیاسی قیادت 18کروڑ عوام پر اب ترس کھائیں:محمد فرقان عزیز بٹ
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیزبٹ اورجنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع حافظ آباد امان اللہ چٹھنے کہاہے کہ امریکی غلاموں نے پاکستان کی عزت ،وقار اور سلامتی کو دائوپر لگادیا ہے۔ سیاسی قیادت 18کروڑ عوام پر اب ترس کھائیںاور امریکی نام نہاد جنگی اتحاد سے فی الفور باہر نکلے۔ہم اس خطے میں ایران،چین ،افغانستان اور ترکی کے ساتھ تعلقات مضبوط کریں گے۔کشمیر کو بھارت کے پنجہ سے آزاد کرائیں اسلام دشمن قوتیں ہر سمت سے ہم پر حملہ آور ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسی پالیسیاں بنائیں جوحقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کریں۔ آئے روز ڈرون حملے اور نیٹو افواج کی پاکستانی علاقوں میں کاروائیوں پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شباب ملی ضلع حافظ آبادکے زیر اہتمام نیٹو افواج کی پاکستانی علاقوں میں کاروائیوں کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر حافظ آبادہمایوں مغل ،رائے الطاف حسین کھرل ،خالد رشید ،عابد اقبال اور خدا بخش بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہہم ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے پر امن جد و جہد پر یقین رکھتے ہیں۔بھارت کے ساتھ تجارت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے ۔اب وقت آگیا ہے کہ قوم کرپٹ اور ہر محاذ پر ناکام حکمرانوں کو مسترد کرتے ہوئے باضمیر مخلص اور خدمت خلق سے سرشار قیادت کو موقع دیں۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیںمگر حکمران اقتدار بچانے اور اپوزیشن اقتدار حاصل کرنے میں مصرفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس برس میں سوشلزم اور سرمایہ داری نظام کو ناکام ہوتے ہوئے دیکھا ہے اب پوری دنیا کی نظریںاسلامی نظام پرلگی ہیں۔پاکستان کی بنیاد دین اسلام پر ہے اس لئے ہم پر پوری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بدلتے ہوئے حالات میں قوم کی رہنمائی کریں۔ حکمرانوں کے اللوں تللوں نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔جس ملک کا وزیراعظم اتحادیوں کو خوش کرنے کے لئے وزارتیں بانٹتا پھر رہا ہو وہاں غریب عوام کی زندگی میں خوشحالی کیسے آسکتی ہے ایک طرف وزیر اعظم کے پروٹوکول پر1کروڑ 43لاکھ ،باغات کی تزئین و آرائش پر1کروڑ سے زائد اور ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 54کروڑ روپے سے زائد کی شاہ خرچیاں ہیں تو دوسری طرف حکومت چلانے کے لئے آئی ایم ایف سے قرضے لیے جارہے ہیں۔
گوجرانوالہ :تاریخ 7-12-2011 :میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب
Sunday, December 4, 2011
تاریخ 3-12-2011
شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 - ای میل:mfurqanazizbutt@gmail
تاریخ 3-12-2011
گوجرانوالہ( میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب
موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 - ای میل:mfurqanazizbutt@gmail
تاریخ 3-12-2011
گوجرانوالہ( میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عز یز بٹ نے کہاہے کہ حکمران امریکی خوف سے باہر نکل آئیں ان کے بزدلانہ رویے کی وجہ سے اسرائیل کے لے پالک امریکہ اور اس کی پالتو نیٹو فورس نے پاکستان کی سرحدپر حملے کی جرأت کی ہے ۔ ا یکہ ،اسرائیل اور بھارت نے پوری دنیا میں دہشت گردی کا جوبازار گرم کر رکھا ہے مغرب ا مریکی سرپرستی میں بڑے پیمانے پر معصوم مسلمانوں کا قتل عام کررہاہے۔ انسانی فلاح کے دعوے دار باطل نظام کے مہرے ایک ایک کر کے اپنی موت مر چکے ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے زون PP94 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرامیر زون PP94 شیخ محمد افضل ،ضلعی صدر شباب ملی بشارت علی صدیقی اور صدر شباب ملی زون PP94 محمد یوسف بٹ نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینادینے والے قائدآعظم کے غدار اور گاندھی کے پیرو کار ہیں ۔ دنیا میں سوشلزم کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج سڑکوں پر نکل کر اس کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں ۔ عالمی سامراجی قوتوں کے خطرناک کھیل کو ناکام کرنے اور اُمت مسلمہ کو اس کے تاریخی کردار کی ادائیگی کے لائق بناناہے جو ہمارے دین و ایمان اور اُمت کی آزادی واحدحل ہے ۔دنیا کو امن و آشتی اور عدل و انصاف کے لیے اسلام کے دامن رحمت میں پناہ لینا پڑے گی ۔ نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے شباب ملی سے بڑا کوئی پلیٹ فارم نہیں ۔ نوجوا ن قوم کے اندر حوصلے اور امید کی نئی روح پھونک دیں۔ شباب ملی کے نوجوان سوئی ہوئی امت کو جگانے کی جدوجہدمیں مصروف عمل ہیں۔
Subscribe to:
Posts (Atom)