موجودہ حکمرانوں نے اپنے اقتدار کے لیے ملک کی سا لمیت دائو پر لگا دی ہے: محمد فرقان عزیز بٹ
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان کا ایٹمی پروگرام ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کہہ رہے ہیںکہ عراق اور افغانستان کے بعد اب پاکستان کی باری ہے۔دنیا میں تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے۔ امریکا اور اس کے غلاموں سے نجات کے لیے عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔موجودہ حکمرانوں نے اپنے اقتدار کے لیے ملک کی سا لمیت دائو پر لگا دی ہے ۔ یہ مشرف سے زیادہ امریکہ کے غلام ہیں ۔ پارلیمنٹ بے اختیا ہے ۔ سارے فیصلے اس سے بالا ہوتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہر نویداور محمد سکند بٹ بھی موجودتھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی قرار دادوں کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی ۔ بظاہر امریکا نے افغانستان سے نکلنے کے لیے 2014 کی ڈیڈ لائن دی ہے لیکن خود امریکی دانشور کہہ رہے ہیں کہ امریکا ایسانہیں کرے گا۔ اس کی نظر وسطی ایشیا کے وسائل پر ہے۔افغانستان کے بعد پاکستان کی باری ہے۔امریکا پاکستان کا ایٹمی پروگرام ختم کرنا اور خطے میں بھارت کو منی سوپر پاور بنانا چاہتا ہے۔ اس طرح وہ چین کو بھی محدود کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں افغان عوام کی مرضی کا نظام نافذ ہونا چاہیے۔دنیا بھر میں دہشت گردی اور شدت پسندی کا ذمہ دار امریکا ہے۔ مسلم ممالک پر جارحیت کے نتیجے میں مسلمانوں میں امریکا کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے۔ امریکہ پاکستان سے انتقام لینا چاہتا ہے۔ نیٹو اور ہندو بنیے کے مقابلے میں قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے گی۔ اے پی سی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کے فیصلوںپر حکومت اور وزیر اعظم ٹال مٹول کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔حکمران امریکی غلامی کا شکار ہیں اور امریکہ کی مرضی کے بغیر فیصلے کرنے کی قوت نہیں رکھتے ۔
گوجرانوالہ :تاریخ 8-12-2011:میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب
گوجرانوالہ :تاریخ 8-12-2011:میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب
No comments:
Post a Comment