شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 - ای میل:mfurqanazizbutt@gmail
تاریخ 22-11-2011
گوجرانوالہ( میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب
موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 - ای میل:mfurqanazizbutt@gmail
تاریخ 22-11-2011
گوجرانوالہ( میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں معیشت کا پہیہ پیچھے کی طرف گامزن ہے اور ملک بے روز گاری،مہنگائی ،تجارتی خسارہ،ادائیگیوں کا خسارہ،بجٹ خسارہ اور قرضوںکے بڑھتے بوجھ کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے۔تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے قانون کی حکمرانی نا پید ہوچکی ہے۔ملک کی آزادی اور حاکمیت کو بے دردی سے مجروح کیا گیا ہے۔امریکی عزائم کھل کر قوم کے سامنے آچکے ہیں۔حساس ادارے لاپتہ افراد کے کیس میں سپریم کورٹ کے ساتھ تعاون کرتے نظر نہیںآرہے ۔صرف شک کی بنیاد پر لوگوں کو اغوا کرنا انسانی بنیادی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور قابل مذمت ہے موجودہ حکمرانوں نے عدلیہ کو زیر کرنے کے لئے مشرف دور کی طرح بدترین ہتھکنڈے استعمال کیے۔انہو ں نے کہا کہ آج عوام ایک طرف مہنگائی اور بے روز گاری کی چکی میں پس رہے ہیں اور دوسری طرف انصاف اور امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہوچکی ہے۔نام نہاد ،ترقی پسند اور روشن خیال حکمرانوں نے ملک کو بد حالی اور پستیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔کرپشن نے عوامی خدمت کے تمام اداروں کو ناکارہ بنا کر رکھ دیا ہے۔
No comments:
Post a Comment