شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 - ای میل:mfurqanazizbutt@gmail
تاریخ 26-11-2011
گوجرانوالہ( میڈیا کوارڈینیٹر
موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 - ای میل:mfurqanazizbutt@gmail
تاریخ 26-11-2011
گوجرانوالہ( میڈیا کوارڈینیٹر
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ ا ور صدر شباب ملی ضلع گوجرانوالہ بشارت علی صدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنت کی مدمیں بجلی گرا کرصارفین کو زندہ درگوردیا ہے۔ بجلی پر پہلے سے ہی چھ قسم کے ظالمانہ ٹیکس وصول کیے جارہے ہیں۔بجلی کے بل میں نیلم جہلم پراجیکٹ کا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جبکہ یہ پراجیکٹ ابھی تک شروع ہی نہیں ہوا ہے ۔ جو حکومت بجلی کے بلوں سے اکٹھی ہونے والی رقم اپنے اللے تللوں میں برباد کر دیے اور جو حکومت جھوٹ بول کر عوام کو دھوکہ اور فر یب دے اسے حکومت کا کوئی حق نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اداروں میںساڑھے تین سال کے دوران 35فیصد کرپشن میں اضافہ حکمرانوں کی منفی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ساڑھے تین سال گزارنے کے باوجود بھی کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں لاسکی اور نہ ہی عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔حالات دن بدن تنزلی کی طرف جارہے ہیں۔مہنگائی،لاقانونیت،بجلی و گیس بحران اور تمام قومی ادارے تباہی کے دھانے پر کھڑے ہیں۔پیپلز پارٹی نے ساڑھے تین برس میں پاکستان سٹیل مل،حج،این آئی سی ایل اور رینٹل پاور میں 30کھرب روپے کی لوٹ کھسوٹ کی ہے۔ حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔پارلیمنٹ قانون کی حکمرانی اور عوام کی فلاح و بہبود کا کام کرتی ہے لیکن اسے کرپشن ، اقرباپروری ، جرائم پیشہ عناصرکی پشت پناہی اور قومی امانتوں پر ناجائز تصرف اور دولت پیدا کرنے کا ذریعہ بنا دیا گیاہے ۔جودہ حکومت میںملک کا وقار ،سا لمیت اور خود مختاری دائوپر لگ چکی ہے۔حکومت ملکی سا لمیت اور جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
No comments:
Post a Comment