Saturday, December 10, 2011

تاریخ 8-12-2011

            موجودہ حکمرانوں نے اپنے اقتدار کے لیے ملک کی سا  لمیت دائو پر لگا دی ہے: محمد فرقان عزیز بٹ
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان کا ایٹمی پروگرام ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کہہ رہے ہیںکہ عراق اور افغانستان کے بعد اب پاکستان کی باری ہے۔دنیا میں تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے۔ امریکا اور اس کے غلاموں سے نجات کے لیے عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔موجودہ حکمرانوں نے اپنے اقتدار کے لیے ملک کی سا  لمیت دائو پر لگا دی ہے ۔ یہ مشرف سے زیادہ امریکہ کے غلام ہیں ۔ پارلیمنٹ بے اختیا ہے ۔ سارے فیصلے اس سے بالا ہوتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہر نویداور محمد سکند بٹ بھی موجودتھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی قرار دادوں کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی ۔ بظاہر امریکا نے افغانستان سے نکلنے کے لیے 2014 کی ڈیڈ لائن دی ہے لیکن خود امریکی دانشور کہہ رہے ہیں کہ امریکا ایسانہیں کرے گا۔ اس کی نظر وسطی ایشیا کے وسائل پر ہے۔افغانستان کے بعد پاکستان کی باری ہے۔امریکا پاکستان کا ایٹمی پروگرام ختم کرنا اور خطے میں بھارت کو منی سوپر پاور بنانا چاہتا ہے۔ اس طرح وہ چین کو بھی محدود کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں افغان عوام کی مرضی کا نظام نافذ ہونا چاہیے۔دنیا بھر میں دہشت گردی اور شدت پسندی کا ذمہ دار امریکا ہے۔ مسلم ممالک پر جارحیت کے نتیجے میں مسلمانوں میں امریکا کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے۔ امریکہ پاکستان سے انتقام لینا چاہتا ہے۔ نیٹو اور ہندو بنیے کے مقابلے میں قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے گی۔ اے پی سی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کے فیصلوںپر حکومت اور وزیر اعظم ٹال مٹول کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔حکمران امریکی غلامی کا شکار ہیں اور امریکہ کی مرضی کے بغیر فیصلے کرنے کی قوت نہیں رکھتے ۔
 گوجرانوالہ :تاریخ 8-12-2011:میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب

                                                                          
                                                                     

تاریخ 7-12-2011


سیاسی قیادت 18کروڑ عوام پر اب ترس کھائیں:محمد فرقان عزیز بٹ

نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیزبٹ اورجنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع حافظ آباد امان اللہ چٹھنے کہاہے کہ امریکی غلاموں نے پاکستان کی عزت ،وقار اور سلامتی کو دائوپر لگادیا ہے۔ سیاسی قیادت 18کروڑ عوام پر اب ترس کھائیںاور امریکی نام نہاد جنگی اتحاد سے فی الفور باہر نکلے۔ہم اس خطے میں ایران،چین ،افغانستان اور ترکی کے ساتھ تعلقات مضبوط کریں گے۔کشمیر کو بھارت کے پنجہ سے آزاد کرائیں  اسلام  دشمن قوتیں ہر سمت سے ہم پر حملہ آور ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسی پالیسیاں بنائیں جوحقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کریں۔ آئے روز ڈرون حملے اور نیٹو افواج کی پاکستانی علاقوں میں کاروائیوں پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شباب ملی ضلع حافظ آبادکے زیر اہتمام نیٹو افواج کی پاکستانی علاقوں میں کاروائیوں کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر حافظ آبادہمایوں مغل ،رائے الطاف حسین کھرل ،خالد رشید ،عابد اقبال اور خدا بخش بھی موجود تھے ۔  انہوں نے مزید کہا کہہم ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے پر امن جد و جہد پر یقین رکھتے ہیں۔بھارت کے ساتھ تجارت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے ۔اب وقت آگیا ہے کہ قوم کرپٹ اور ہر محاذ پر ناکام حکمرانوں کو مسترد کرتے ہوئے باضمیر مخلص اور خدمت خلق سے سرشار قیادت کو موقع دیں۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیںمگر حکمران اقتدار بچانے اور اپوزیشن اقتدار حاصل کرنے میں مصرفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس برس میں سوشلزم اور سرمایہ داری نظام کو ناکام ہوتے ہوئے دیکھا ہے اب پوری دنیا کی نظریںاسلامی نظام پرلگی ہیں۔پاکستان کی بنیاد دین اسلام پر ہے اس لئے ہم پر پوری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بدلتے ہوئے حالات میں قوم کی رہنمائی کریں۔ حکمرانوں کے اللوں تللوں نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔جس ملک کا وزیراعظم اتحادیوں کو خوش کرنے کے لئے وزارتیں بانٹتا پھر رہا ہو وہاں غریب عوام کی زندگی میں خوشحالی کیسے آسکتی ہے ایک طرف وزیر اعظم کے پروٹوکول پر1کروڑ 43لاکھ ،باغات کی تزئین و آرائش پر1کروڑ سے زائد اور ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 54کروڑ روپے سے زائد کی شاہ خرچیاں ہیں تو دوسری طرف حکومت چلانے کے لئے آئی ایم ایف سے قرضے لیے جارہے ہیں۔
                              گوجرانوالہ :تاریخ 7-12-2011  :میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب                     

Sunday, December 4, 2011

تاریخ 3-12-2011

                 شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
                                 موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 -      ای میل:mfurqanazizbutt@gmail  

تاریخ 3-12-2011
گوجرانوالہ( میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عز یز  بٹ نے کہاہے کہ حکمران امریکی خوف سے باہر نکل آئیں  ان کے بزدلانہ رویے کی وجہ                                                                                                                                                        سے اسرائیل کے لے پالک امریکہ اور اس کی پالتو نیٹو فورس نے پاکستان کی سرحدپر حملے کی  جرأت  کی ہے ۔   ا یکہ ،اسرائیل اور بھارت                                                                                                                                                                                                                                                                                             نے پوری دنیا میں دہشت گردی کا جوبازار گرم کر رکھا ہے مغرب ا مریکی سرپرستی میں بڑے پیمانے پر معصوم مسلمانوں کا قتل عام کررہاہے۔  انسانی فلاح کے دعوے دار باطل نظام کے مہرے ایک ایک کر کے اپنی موت مر چکے ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے زون PP94  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرامیر زون PP94 شیخ محمد افضل  ،ضلعی صدر شباب ملی بشارت علی صدیقی اور صدر شباب ملی زون PP94 محمد یوسف بٹ نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینادینے والے قائدآعظم کے غدار اور گاندھی کے پیرو کار ہیں ۔ دنیا میں سوشلزم کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج سڑکوں پر نکل کر اس کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں ۔ عالمی سامراجی قوتوں کے خطرناک کھیل کو ناکام کرنے اور اُمت مسلمہ کو اس کے تاریخی کردار کی ادائیگی کے لائق بناناہے جو ہمارے دین و ایمان اور اُمت کی آزادی واحدحل ہے ۔دنیا کو امن و آشتی اور عدل و انصاف کے لیے اسلام کے دامن رحمت میں پناہ لینا پڑے گی ۔ نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے شباب ملی سے بڑا کوئی پلیٹ فارم نہیں ۔ نوجوا ن قوم کے اندر حوصلے اور امید کی نئی روح پھونک دیں۔ شباب ملی کے نوجوان سوئی ہوئی امت کو جگانے کی جدوجہدمیں مصروف عمل ہیں۔

تاریخ 1-12-2011

                   شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
                                      موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 -      ای میل:mfurqanazizbutt@gmail  

تاریخ 1-12-2011
گوجرانوالہ(                               )
  نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ اسلام مخالف قوتیں ملک کی نظریاتی سرحدوں کو ختم کر کے یہاں مغربی تہذیب مسلط کرنے کے خواب دیکھ رہی ہیں لیکن شباب ملی کے نوجوان کی موجودگی میں وہ اپنے ناپاک ایجنڈے کو پورا نہیں کر سکیں گی ۔ ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اسلام ایک غالب حیثیت سے ابھر رہاہے جس کاراستہ روکنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں ۔ کشمیر کی تحریک آزادی ، اور اب امریکی مداخلت کے خلاف شبا ب ملی کے نوجوان نے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شباب ملی حافظ آبادکے اجلاس سے خطاب سے کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر حافظ آبادہمایوں مغل ،رائے الطاف حسین کھرل ،خالد رشید ،عابد اقبال اور خدا بخش بھی موجود تھے  ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کا مستقبل نوجوان سے وابستہ ہے ۔ حکومتی من مانیاں اپنوں کو نوازنہ اور میرٹ کی دھجیا ں بکھیر نا عروج پر ہے۔ ان نازک حالات میں شباب ملی کے نوجوان  کی ذمہ داریاں بھر گئی ہیں۔ انہیں بیرونی خطرات کے ساتھ ساتھ اندرونی حالات کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ اور یہ سب پاکستان کا پر چم اٹھائے ہوئے ہی ممکن ہے مغربی سامراج کے غلام حکمرانوں سے نجات اور ملک میں بابرکت اسلامی انقلاب کے لیے شباب ملی ہراول دستے کی صورت میں موجود ہے ۔امریکہ افغانستان میں 11سال سے ناٹو افواج کی افغان عوام کے خلاف جنگ میں شکست سے دو چار ہے۔ اگر امریکہ نے پاکستان کی سرحدات کی طرف سے میلی نظر سے دیکھا تو منظم پاکستان کی عوام امریکہ کے دانت کھٹے کر دیںگے۔ شباب ملی نوجوان کی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔ پاکستان میں بیداری کی لہر جاری ہے اور  نوجوان اس میں ہر اول دستے کا کردار ہیں۔  

تاریخ29-11-2011

                     شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
                                      موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 -      ای میل:mfurqanazizbutt@gmail  

تاریخ29-11-2011
گوجرانوالہ(                               )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ    پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو شباب ملی  کے پلیٹ فارم پر حکمرانوں کی کرپشن اور ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑ ی ہوئی ہے۔ حکومت اور اس کے سابقہ اور نئے اتحادیوں کی مخلوط حکومت کی اب تک کی کارکردگی پر پاکستانی عوام کی شدید بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہیں ملک تیزی سے بگاڑ، حکمرانی کے مکمل فقدان ،سیاسی افراتفری ،معاشی تباہی ،اخلاقی اور تہذیبی انتشار،اداروں کے تصادم اور بیرونی قوتوں کی پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی بھیانک تصویر پیش کررہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہر نوید اور محمد سکندر بٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکمران قوم کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے ان کے دکھوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں ۔ملک و قوم کی آزادی ، خود مختاری اور عزت و غیرت خطرے میں ہیں اور عوام میں ہر سطح پر مایوسی اور بے چینی بڑھ رہی ہے جو خدانخواستہ کسی بھی وقت آتش فشاں کی طرح پھٹ کر پورے نظام کو تہہ و بالا کرسکتی ہے ۔ حکومت کی اب تک کی کارکردگی کا اگر معروضی جائزہ لیا جائے تو صاف نظر آتاہے کہ یہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے۔