Sunday, December 4, 2011

تاریخ 22-11-2011

                 شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
                                      موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 -      ای میل:mfurqanazizbutt@gmail  

تاریخ 22-11-2011
گوجرانوالہ( میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے ملکی  حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں معیشت کا پہیہ پیچھے کی طرف گامزن ہے اور ملک بے روز گاری،مہنگائی ،تجارتی خسارہ،ادائیگیوں کا خسارہ،بجٹ خسارہ اور قرضوںکے بڑھتے بوجھ کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے۔تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے قانون کی حکمرانی نا پید ہوچکی ہے۔ملک کی آزادی اور حاکمیت کو بے دردی سے مجروح کیا گیا ہے۔امریکی عزائم کھل کر قوم کے سامنے آچکے ہیں۔حساس ادارے لاپتہ افراد کے کیس میں سپریم کورٹ کے ساتھ تعاون کرتے نظر نہیںآرہے ۔صرف شک کی بنیاد پر لوگوں کو اغوا کرنا انسانی بنیادی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور قابل مذمت ہے موجودہ حکمرانوں نے عدلیہ کو زیر کرنے کے لئے مشرف دور کی طرح بدترین ہتھکنڈے استعمال کیے۔انہو ں نے کہا کہ آج عوام ایک طرف مہنگائی اور بے روز گاری کی چکی میں پس رہے ہیں اور دوسری طرف انصاف اور امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہوچکی ہے۔نام نہاد ،ترقی پسند اور روشن خیال حکمرانوں نے ملک کو بد حالی اور  پستیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔کرپشن نے عوامی خدمت کے تمام اداروں کو ناکارہ بنا کر رکھ دیا ہے۔

تاریخ 21-11-2011

                 شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
                                      موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 -      ای میل:mfurqanazizbutt@gmail  

تاریخ 21-11-2011
گوجرانوالہ(  میڈیاکوارڈینیٹر وسطی پنجاب)
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت حافظ آباد کو پولیس سٹیٹ نہیں بننے دیں گے۔ آئے روز تھانوں میں شرفاء کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں اور کرپٹ ترین پولیس والوں کی لوٹ سیل ہے۔ بار ہا بار توجہ دلانے کے باوجود اعلیٰ حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ ہردرخواست کو کھو کھاتے ڈال دیا جاتا ہے جو برداشت سے باہر ہے۔ اگر حافظ آباد پولیس نے اپنا رویہ نا بدلا تو داما دم مست قلندر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شباب ملی حافظ آباد کے ضلعی صدر ہمایوں مغل کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہر نوید ،محمد سکند بٹ ،حمزہ لطیف،اور عمران گجر بھی موجودتھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شباب ملی کے نوجوان محب وطن اور پر امن رہنے والے لوگ ہیں۔ جو ہر ظلم کے ساتھ پنجہ آزماہیں جن کا ماضی اور حال قوت اور شرافت کا نمونہ ہے مگر ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نا سمجھا جائے ۔ تھانہ سٹی کے کاکے سپاہیوں نے منہ مانگی روشوت لے کرشباب ملی ضلع حافظ آباد کے صدر کے گھردھاوا بول کر چادراور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا ہے جس کی درخواست ڈی پی او حافظ آباد کو دے دی ہے۔ ڈی پی او حافظ آباد نے کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہ کی توجلد ہی شباب ملی کے نوجوان تھانے سٹی کا گھیراو کریں گے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

تاریخ19-11-2011

                شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
                                      موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 -      ای میل:mfurqanazizbutt@gmail  

تاریخ19-11-2011
گوجرانوالہ(  میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب)
  مرکزی رہنماء   جماعت اسلامی   پاکستان و امیدوار NA 98  بلال قدرت بٹ اور  نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نیحکومت کی طرف سے بھارت کو''موسٹ فیورٹ نیشن ''  قرا ر د نے پر اپنے مشترکہ بیان میں  کہا ہے کہ پا کستان میں دہشت گردی امریکہ ،بھارت کے گٹھ جوڑ کے سبب ہورہی ہے کشمیر ی پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پاکستان کے بے غیرت حکمران بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرا ر دے رہے ہیں ۔ پاکستانی قوم کسی صورت بھی خطے میںبھارت کی تھانے داری قبول نہیں کرے گی ۔ افغانستان میںبھارت کے قونصل خانے پاکستان کے مختلف علاقوں بالخصوص بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کے مرکز کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔  کشمیرپر بھارت کے سامراجی غلبہ اور ظلم وستم کے جاری رہنے کی ذمہ داری اقوام متحدہ اور امریکہ وبرطانیہ سمیت عالمی برادری کی سرد مہری اوراپنے اپنے مفادات کی خاطر بھارت کی منہ زوری کو لگام نہ دینے پر بھی عائد ہوتی ہے۔ امریکہ چین کا قد کاٹھ کم کرنے اور بھارت کو اس خطے میں منی سپر پاور بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہاہے۔ حکومت پاکستان کا یہ قدم شہدائے کشمیر کے خون سے غداری اور پاکستان کی سلامتی اورمعاشی استحکام کے خلاف کلہاڑا چلانے کے مترادف ہوگا  ۔ حکومت مقبوضہ ریاست میں جاری تحریک آزادی کی پشتیبانی کا حق ادا کرے جو ایک اہم فریق کی حیثیت سے پاکستان کی ذمہ داری بھی ہے اور شہداء کے خون کا قرض بھی ۔ہم قائدین حریت اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دلا تے ہیںکہ  پاکستانی قوم ان کی اس برحق جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہے ۔  پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت ہی نہیں کرنی چاہیے ۔

تاریخ17-11-201

               شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
                                      موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 -      ای میل:mfurqanazizbutt@gmail
تاریخ17-11-201
گوجرانوالہ( میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب)
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ ا سلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک کے عوا م  ا ور حکمرانوں نے اسلام کے ساتھ بے وفائی اور غداری کا رویہ روا رکھا جس کے نتیجے میں اللہ نے ان پر عذاب مسلط کیا ۔آج ہر طر ف بدامنی اور قتل و غارت گری ہے عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں۔ ملک میں جرائم بڑھ رہے ہیں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔ظلم و زیادتی کا طوفان امنڈ رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش اور بے بس نظر آتے ہیں۔غفلت اور بد عنوانی نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے یوتھ سول سوسائٹی کے اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہر نویداور عمران گجربھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے بچے گندگی کے ڈھیروں میں رزق تلاش کرتے ہیں ۔ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا تاہم دیانتدار قیادت نہ ہونے کی بنا ء پر قدرتی وسائل ،زرخیز زمینوں سے مالا مال پاکستان آج قرضے کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔                     ہم نے تمام نظاموں کو آزما کر دیکھ لیالیکن ایک دن کے لیے بھی اس ملک میں اسلامی نظام نہیں نافذہوا ہماری بقاء اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے ۔ نبی کریمۖ نے دنیا میں ایک عظیم انقلا ب کی بنیا د رکھی،جب غر یب اور امیر ایک صف میں کھڑے ہو جا ئیں اور عظمت کی بنیا د صرف تقویٰ ہو ،یہی انقلا ب ہے  ۔یو ر پ میں نسلی امتیا ز کو صر ف دین اسلا م نے ہی ختم کیا ہے اور آج سا رے یو ر پی مما لک مسلما نو ں کو حقیر سمجھتے ہیں۔ 

تاریخ 15-11-2011

              شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
                                      موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 -      ای میل:mfurqanazizbutt@gmail
تاریخ 15-11-2011
گوجرانوالہ(  میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب                      
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے جذبے سے سرشارنوجوان قوم کو مایوسی اور ناامیدی کے اندھیروں سے نکالنے کا عہد کریں ۔ اس وقت قوم کو ایسے امید افزا نوجوان کی ضرورت ہے جو قومی امنگوں کے ترجمان ہو ں اورملک کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوششیں کابھی دم توڑ دیں ۔پاکستان اس وقت داخلی و خارجی مسائل سے دوچار اور فساد ، افراتفری،ناامیدی ا ور تقسیم در تقسیم کاشکار جوانوں کی کردار سازی کے لیے شباب ملی سے بڑا کوئی پلیٹ فارم نہیں ہے جوجوا نوں کے اندر حوصلے اور امید کی نئی روح پھونک تا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر میںنوجوان مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا  ۔ اس موقع پر طاہر نوید ، عمران گجراور محمد سکندر بٹ بھی موجود تھے  ۔انہوں نے مزید کہاکہ نوجوان کو بے مقصدیت کی طرف دھکیلا جارہاہے اور فسادات کے لیے استعمال کیا جارہاہے ۔بلوچستان اور کراچی کے حالات سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کر کے ملک کے مستقبل کو مخدوش کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔ سیاسی قیادت کو حالات کی خرابی کا ادراک ہے نہ ان میں حالات کو سدھارنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ قوم حالات سے سخت مایوس اور مستقبل میں کسی بہتری سے ناامید ۔ ان حالات میںشباب ملی کے نوجوان  ملک و قوم کے لیے امید کا پیغام ہیں

تاریخ 15-11-2011

              شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
                                      موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 -      ای میل:mfurqanazizbutt@gmail

تاریخ 15-11-2011
گوجرانوالہ( )                                                                                                                                                                                                                          نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ آج مسلمان دنیا بھر میں عظیم الشان تعداد میں ہونے کے باوجود اسی لیے پیچھے اور بدنام ہیں کہ ان میں اتحاد نہیں ، تنظیم نہیں ، اخوت و محبت نہیں ، بھائی چارہ اور ایک دوسرے کی خیرخواہی نہیں ۔ وہ چھوٹی چھوٹی ٹولیوں اور میں تقسیم درتقسیم  ہوگئے ہیں ۔اس نازک دور میں ہم سب کو باہمی رواداری بھائی چارے فروغ دینا ہے اور دشمنان اسلام کی سازشوں کو ملیا میٹ کرنا ہے۔یہاں ضروری نہیں ہے کہ آپ کا تعلق کسی نہ کسی فرقے اور گروپ سے ہو۔ اسلام کے علاوہ بھی آپ اپنی کوئی نہ کوئی شناخت رکھتے ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  امن و امان کے سلسلے میں بلائے گئے  اجلاس سے  گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہرنوید اور عمران گجر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہاایک دوسرے کو برداشت نہ کرنے کی سوچ ہماری موجودہ سوسائٹی کی ہے۔ اللہ تعالی اور قرآن کی نہیں ۔ کیوں کہ قرآن میں ہم یہ پڑ ھتے ہیں کہ پیغمبروں نے اس دنیا سے رخصت ہوتے ہوئے اپنے بچوں کو یہ تلقین کی کہ میرے بچوں ! مسلمان جینا اور مسلمان مرنا۔ صحابہ کرام کو بتایا گیا کہ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں بھی اور دوسری کتابوں میں بھی ان کا نام مسلم ہی بیان کیا ہے ۔ خدا کے جلیل القدر پیغمبر بار بار اپنے سب سے پہلے مسلمان ہونے کا اعلان کرتے تھے ۔ خدا کے نزدیک واحد مقبول دین صرف اور صرف اسلام ہے ۔ تو پھر کیوں آج اپنی پہچان صرف مسلمان بتانے والے کو گمراہ، بے دین اور بھٹکا ہوا انسان سمجھا جاتا ہے ۔

تاریخ 14-11-2011

شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
منصورہ ملتان روڈ لاہور  موبائل نمبر:03216413005-03126413005  
                                        ای میل:mfurqanazizbutt@gmail

تاریخ 14-11-2011
گوجرانوالہ ( میڈیا کوارڈینیٹر شباب ملی صوبہ )
 
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ پاکستانی حکمرانوں نے آیٹم بم اور غیرت کوعجائب خانے میں محفوظ کر دیا ہے پاکستان کا آیٹم بم جو کبھی اس دشمن کیلئے بنایا تھا جو اپنی مکاری کیو جہ سے ہزاروں مسلمانوں کو پنجاب، کشمیر، گجرات، سیاچن، سیالکوٹ سیکٹر، بابری مسجد، بنگلہ دیش وغیرہ میں شہید کر چکا ہے جس کی نظراب بلوچستان اور سندھ پر بھی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آٹو رکشہ ایسوسی ایشن کے احتجاجی اجلاس سے خطاب سے کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طاہرنوید،ذیشان بٹ اور عمران گجر بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ آج وہ گا ماتا کی عبادت کرنے  والے ہندو بنیئے پاکستان کے حکمرانوں کی پسندیدہ قوم  بن چکے ہیں، جس کی بدولت سب میزائل، فضائیہ، زمینی اور دیگر لوازمات اہمیت کے حامل نہیں رہے یہ فیصلہ انتہائی غیر دانشمندانہ او ر قابل مذمت ہے ۔ سابقہ کسی حکومت حتیٰ کہ فوجی ڈکٹیٹر نے بھی ایسا قدم نہیں اٹھایا ۔گیلانی صاحب ہوش کے ناخن لیں اوربھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے بیان پر قوم سے معافی مانگیں۔ موجودہ حکومت کا یہ اقدام کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کو سبوتاژ کرنے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مسلمانوں پر بدترین مظالم ، ایک لاکھ کشمیری مسلمانوں کی شہادتوں اور ہزاروں خواتین کی اجتماعی عصمت دری کے واقعات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔