Sunday, December 4, 2011

تاریخ 3-12-2011

                 شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
                                 موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 -      ای میل:mfurqanazizbutt@gmail  

تاریخ 3-12-2011
گوجرانوالہ( میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عز یز  بٹ نے کہاہے کہ حکمران امریکی خوف سے باہر نکل آئیں  ان کے بزدلانہ رویے کی وجہ                                                                                                                                                        سے اسرائیل کے لے پالک امریکہ اور اس کی پالتو نیٹو فورس نے پاکستان کی سرحدپر حملے کی  جرأت  کی ہے ۔   ا یکہ ،اسرائیل اور بھارت                                                                                                                                                                                                                                                                                             نے پوری دنیا میں دہشت گردی کا جوبازار گرم کر رکھا ہے مغرب ا مریکی سرپرستی میں بڑے پیمانے پر معصوم مسلمانوں کا قتل عام کررہاہے۔  انسانی فلاح کے دعوے دار باطل نظام کے مہرے ایک ایک کر کے اپنی موت مر چکے ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے زون PP94  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرامیر زون PP94 شیخ محمد افضل  ،ضلعی صدر شباب ملی بشارت علی صدیقی اور صدر شباب ملی زون PP94 محمد یوسف بٹ نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینادینے والے قائدآعظم کے غدار اور گاندھی کے پیرو کار ہیں ۔ دنیا میں سوشلزم کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج سڑکوں پر نکل کر اس کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں ۔ عالمی سامراجی قوتوں کے خطرناک کھیل کو ناکام کرنے اور اُمت مسلمہ کو اس کے تاریخی کردار کی ادائیگی کے لائق بناناہے جو ہمارے دین و ایمان اور اُمت کی آزادی واحدحل ہے ۔دنیا کو امن و آشتی اور عدل و انصاف کے لیے اسلام کے دامن رحمت میں پناہ لینا پڑے گی ۔ نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے شباب ملی سے بڑا کوئی پلیٹ فارم نہیں ۔ نوجوا ن قوم کے اندر حوصلے اور امید کی نئی روح پھونک دیں۔ شباب ملی کے نوجوان سوئی ہوئی امت کو جگانے کی جدوجہدمیں مصروف عمل ہیں۔

تاریخ 1-12-2011

                   شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
                                      موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 -      ای میل:mfurqanazizbutt@gmail  

تاریخ 1-12-2011
گوجرانوالہ(                               )
  نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ اسلام مخالف قوتیں ملک کی نظریاتی سرحدوں کو ختم کر کے یہاں مغربی تہذیب مسلط کرنے کے خواب دیکھ رہی ہیں لیکن شباب ملی کے نوجوان کی موجودگی میں وہ اپنے ناپاک ایجنڈے کو پورا نہیں کر سکیں گی ۔ ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اسلام ایک غالب حیثیت سے ابھر رہاہے جس کاراستہ روکنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں ۔ کشمیر کی تحریک آزادی ، اور اب امریکی مداخلت کے خلاف شبا ب ملی کے نوجوان نے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شباب ملی حافظ آبادکے اجلاس سے خطاب سے کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر حافظ آبادہمایوں مغل ،رائے الطاف حسین کھرل ،خالد رشید ،عابد اقبال اور خدا بخش بھی موجود تھے  ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کا مستقبل نوجوان سے وابستہ ہے ۔ حکومتی من مانیاں اپنوں کو نوازنہ اور میرٹ کی دھجیا ں بکھیر نا عروج پر ہے۔ ان نازک حالات میں شباب ملی کے نوجوان  کی ذمہ داریاں بھر گئی ہیں۔ انہیں بیرونی خطرات کے ساتھ ساتھ اندرونی حالات کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ اور یہ سب پاکستان کا پر چم اٹھائے ہوئے ہی ممکن ہے مغربی سامراج کے غلام حکمرانوں سے نجات اور ملک میں بابرکت اسلامی انقلاب کے لیے شباب ملی ہراول دستے کی صورت میں موجود ہے ۔امریکہ افغانستان میں 11سال سے ناٹو افواج کی افغان عوام کے خلاف جنگ میں شکست سے دو چار ہے۔ اگر امریکہ نے پاکستان کی سرحدات کی طرف سے میلی نظر سے دیکھا تو منظم پاکستان کی عوام امریکہ کے دانت کھٹے کر دیںگے۔ شباب ملی نوجوان کی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔ پاکستان میں بیداری کی لہر جاری ہے اور  نوجوان اس میں ہر اول دستے کا کردار ہیں۔  

تاریخ29-11-2011

                     شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
                                      موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 -      ای میل:mfurqanazizbutt@gmail  

تاریخ29-11-2011
گوجرانوالہ(                               )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ    پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو شباب ملی  کے پلیٹ فارم پر حکمرانوں کی کرپشن اور ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑ ی ہوئی ہے۔ حکومت اور اس کے سابقہ اور نئے اتحادیوں کی مخلوط حکومت کی اب تک کی کارکردگی پر پاکستانی عوام کی شدید بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہیں ملک تیزی سے بگاڑ، حکمرانی کے مکمل فقدان ،سیاسی افراتفری ،معاشی تباہی ،اخلاقی اور تہذیبی انتشار،اداروں کے تصادم اور بیرونی قوتوں کی پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی بھیانک تصویر پیش کررہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہر نوید اور محمد سکندر بٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکمران قوم کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے ان کے دکھوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں ۔ملک و قوم کی آزادی ، خود مختاری اور عزت و غیرت خطرے میں ہیں اور عوام میں ہر سطح پر مایوسی اور بے چینی بڑھ رہی ہے جو خدانخواستہ کسی بھی وقت آتش فشاں کی طرح پھٹ کر پورے نظام کو تہہ و بالا کرسکتی ہے ۔ حکومت کی اب تک کی کارکردگی کا اگر معروضی جائزہ لیا جائے تو صاف نظر آتاہے کہ یہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے۔

تاریخ29-11-2011

                     شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
                                      موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 -      ای میل:mfurqanazizbutt@gmail  

تاریخ29-11-2011
گوجرانوالہ(  میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب 
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ    پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو شباب ملی  کے پلیٹ فارم پر حکمرانوں کی کرپشن اور ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑ ی ہوئی ہے۔ حکومت اور اس کے سابقہ اور نئے اتحادیوں کی مخلوط حکومت کی اب تک کی کارکردگی پر پاکستانی عوام کی شدید بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہیں ملک تیزی سے بگاڑ، حکمرانی کے مکمل فقدان ،سیاسی افراتفری ،معاشی تباہی ،اخلاقی اور تہذیبی انتشار،اداروں کے تصادم اور بیرونی قوتوں کی پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی بھیانک تصویر پیش کررہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہر نوید اور محمد سکندر بٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکمران قوم کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے ان کے دکھوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں ۔ملک و قوم کی آزادی ، خود مختاری اور عزت و غیرت خطرے میں ہیں اور عوام میں ہر سطح پر مایوسی اور بے چینی بڑھ رہی ہے جو خدانخواستہ کسی بھی وقت آتش فشاں کی طرح پھٹ کر پورے نظام کو تہہ و بالا کرسکتی ہے ۔ حکومت کی اب تک کی کارکردگی کا اگر معروضی جائزہ لیا جائے تو صاف نظر آتاہے کہ یہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے۔

تاریخ28-11-2011

                     شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
                                      موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 -      ای میل:mfurqanazizbutt@gmail  
 تاریخ28-11-2011
گوجرانوالہ(  میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب
صدر شباب ملی صوبہ پنجاب ملک ہما ایوب صابر نے کہا ہے کہ نا عاقبت اندیش حکمرانوں نے ملک کو لاقانونیت اور ڈرون حملوں جیسے سنگین نوعیت کے چیلنجز کے حوالے کردیا ہے۔ پاکستان  میں امن کے لیے ناگزیر ہے کہ امریکی اور نیٹو افواج افغانستان سے واپس چلی جائیں۔ اگر امریکہ نے پاکستان کی سرحدات کی طرف سے میلی نظرسے دیکھا تو شباب ملی کے نوجوان پاکستان  کوامریکہکا        قبرستان بنادیںگے۔امریکہ اور نیٹوافواج کوکھلم کھلی چھٹی دینے والے ملک و قوم کے ساتھ غداری کررہے ہیں۔حکمرانوں کشکول لے کر دنیا میںگدا گری کا سلسلہ ملکی عزت و وقار کو مجروح کر رہا ہے ۔امریکہ افغانستان میں 11سال سے ناٹو افواج کی افغان عوام کے خلاف جنگ میں شکست سے دو چار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شباب ملی ضلع گوجرانوالہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرنائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ اور صدر شباب ملی ضلع گوجرانوالہ بشارت علی صدیقی نے خطاب کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں ناکامی امریکہ کا مقدر بن چکی ہے ۔ امریکہ کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کا منصوبہ دنیا کو دھوکہ دینے کا عمل تھا ۔ حالات اور نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ خطہ میں بالادستی قائم کرنے کے لیے افغانستان ، پاکستان ، ایران اور چین میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے دہشتگردی اور تخریب کاری کرارہاہے۔ امریکی حکمت کاروں پر یک محوری طاقت کی حیثیت سے دنیا پر حکمرانی کا جنون سوار ہے لیکن دنیا بھر کی اقوام اپنی غلامی کی قیمت پر امریکی خواہشات پوری نہیں کر سکتیں ۔ افغان عوام نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیاہے کہ وہ برطانیہ اور روس کی طرح امریکہ کی غلامی قبول نہیں کریں گے ۔ دنیا کی سب سے بڑی جنگی مشین امریکہ اپنے چالیس حواری ممالک کے ساتھ بھی گزشتہ دس سال سے افغانستان میں بری طرح ہزیمت سے دوچار ہے اور وہاں سے نکلنے کے بہانے تلاش کر رہاہے ۔  عالمی سامراجی قوتوں کے خطرناک کھیل کو ناکام کرنے اور اُمت مسلمہ کو اس کے تاریخی کردار کی ادائیگی کے لائق بناناہے جو ہمارے دین و ایمان اور اُمت کی آزادی او اسلام مخالف قوتیں ملک کی نظریاتی سرحدوں کو ختم کر کے یہاں مغربی تہذیب مسلط کرنے کے خواب دیکھ رہی ہیں لیکن شباب ملی کے نوجوان کی موجودگی میں وہ اپنے ناپاک ایجنڈے کو پورا نہیں کر سکیں گی مغربی سامراج کے غلام حکمرانوں سے نجات اور ملک میں بابرکت اسلامی انقلاب کے لیے شباب ملی ہراول دستے کی صورت میں موجود ہے ۔

تاریخ 26-11-2011

                 شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
                                       موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 -      ای میل:mfurqanazizbutt@gmail  

تاریخ 26-11-2011
گوجرانوالہ( میڈیا کوارڈینیٹر 
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ ا ور صدر شباب ملی ضلع گوجرانوالہ بشارت علی صدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میں  کہا ہے                                                 کہ حکومت نے بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنت کی مدمیں  بجلی گرا کرصارفین کو زندہ درگوردیا ہے۔ بجلی پر پہلے سے ہی چھ قسم کے ظالمانہ ٹیکس وصول کیے جارہے ہیں۔بجلی کے بل میں نیلم جہلم پراجیکٹ کا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جبکہ یہ پراجیکٹ ابھی تک شروع ہی نہیں ہوا ہے ۔ جو حکومت بجلی کے بلوں سے اکٹھی ہونے والی رقم اپنے اللے تللوں میں برباد کر دیے اور جو حکومت جھوٹ بول کر عوام کو دھوکہ اور فر یب دے اسے حکومت کا کوئی حق نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اداروں میںساڑھے تین سال کے دوران 35فیصد کرپشن میں اضافہ حکمرانوں کی منفی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ساڑھے تین سال گزارنے کے باوجود بھی کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں لاسکی اور نہ ہی عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔حالات دن بدن تنزلی کی طرف جارہے ہیں۔مہنگائی،لاقانونیت،بجلی و گیس بحران اور تمام قومی ادارے تباہی کے دھانے پر کھڑے ہیں۔پیپلز پارٹی نے ساڑھے تین برس میں پاکستان سٹیل مل،حج،این آئی سی ایل اور رینٹل پاور میں 30کھرب روپے کی لوٹ کھسوٹ کی ہے۔ حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔پارلیمنٹ قانون کی حکمرانی اور عوام کی فلاح و بہبود کا کام کرتی ہے لیکن اسے کرپشن ، اقرباپروری ، جرائم پیشہ عناصرکی پشت پناہی اور قومی امانتوں پر ناجائز تصرف اور دولت پیدا کرنے کا ذریعہ بنا دیا گیاہے ۔جودہ حکومت میںملک کا وقار ،سا  لمیت اور خود مختاری دائوپر لگ چکی ہے۔حکومت ملکی                                       سا  لمیت اور جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

تاریخ 24-11-2011

                 شعبہ نشرواشاعت شباب ملی صوبہ پنجاب
                                      موبائل نمبر :0321-6413005- 0312-6413005 -      ای میل:mfurqanazizbutt@gmail  

تاریخ 24-11-2011
گوجرانوالہ(  میڈیا کوارڈینیٹر وسطی پنجاب
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ حکومت اور اس کے کسی سفارتکار کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات کو سدھارنے کے لیے امریکی فوج یا حکومت کو مداخلت کی دعوت دے ، اس سے بڑھ کر ملک سے کوئی غداری نہیں ہوسکتی میمو کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور عدالتی سطح پر آئین کے مطابق اس کا ٹرائل ہو اور جرم ثابت ہونے پر اس میں ملوث لوگوںکو کڑی سے کڑی سزا دی جائے  ۔ ہم کسی صورت پاکستان کو  امریکی سٹیٹ نہیں بننے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہر نوید ،محمد سکند بٹ ،اور عمران گجر بھی موجودتھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم فوج اور سول اسٹیبلشمنٹ کے مقابلے میں عوام کو قوت کا سرچشمہ سمجھتے ہیں۔ ملک میں کسی سطح پر بھی فوجی طاقت کا استعمال ملکی یکجہتی کے لیے خطرناک ہے ۔ حکومت عوام کو جان و مال اور عزت کا تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے لیکن تمام خرابیوں کے باوجود  ۔ ان حالات میںشباب ملی کے نوجوان آئین سے ماورا کسی بھی اقدام کی سخت مخالفت کر یںگے۔ہمارا دو ٹوک موقف ہے کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو کسی طرح بھی ملک کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔ اقتدار کے رسیا خاندان اور ایجنسیاں ذہن میں رکھیں کہ آئین کو بائی پاس کر کے لائی گئی کسی بھی تبدیلی کو عوام ہر گز قبول نہیں کریں گے۔