Thursday, November 3, 2011

28-10-2011

گوجرانوالہ ( میڈیاسیل )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ پارلیمنٹ قانون کی حکمرانی اور عوام کی فلاح و بہبود کا کام کرتی ہے لیکن اسے کرپشن ، اقرباپروری ، جرائم پیشہ عناصرکی پشت پناہی اور قومی امانتوں پر ناجائز تصرف اور دولت پیدا کرنے کا ذریعہ بنا دیا گیاہے ۔ جعلی ڈگریوں پر اسمبلیوں میں پہنچنا اس طبقہ کے دیوالیہ ہونے کا بین ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک عرفان ،طاہر نوید،عمران گجر ،سکندر بٹ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات سے ملک کو نکالنے ، امریکی غلامی سے چھٹکارا پانے اور بین الاقوامی برادری میں باعزت مقام دلانے کے لیے انتخابات کے اس دستوری راستے کو ہر قسم کی آلائش سے پاک کر کے باصلاحیت اور باکردار قیادت کو آگے لانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔ جماعت اسلامی سوئی ہوئی امت کو جگانے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔ زرداری ، گیلانی اور شہباز شریف جیسے حکمرانوں کی موجودگی میں مہنگائی کم نہیں ہو سکتی ۔اس غرض کے لیے ضروری قانون سازی کر کے انتخابی عمل کو شفاف اور بامقصد بنایا جائے ۔ملک میں کمائی گئی دولت بیرون ملک رکھنے کو قوم و ملک سے غداری قرار دیا جائے اور ایسے تمام لوگوں کے الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جائے ۔ نیزدوہری شہریت پر پاپندی بھی عائد کی جائے ۔سیاسی جماعتوں میں باقاعدہ بامعنی انتخابات کو لازم قرار دیا جائے ۔بھاری نذرانوں اور چندوں کے عوض حصول ٹکٹ کو خلاف قانون قرار دیا جائے ۔ ایسے طرز عمل کی مرتکب جماعتوں پر متعین وقت کے لیے انتخاب اور سیاست میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جائے ۔

تاریخ31-10-201

تاریخ31-10-201
گوجرانوالہ( میڈیا سیل                              )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ    پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو  شباب ملی  کے پلیٹ فارم پر حکمرانوں کی کرپشن اور ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑ ی ہوئی ہے۔ حکومت اور اس کے سابقہ اور نئے اتحادیوں کی مخلوط حکومت کی اب تک کی کارکردگی پر پاکستانی عوام کی شدید بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہیں ملک تیزی سے بگاڑ، حکمرانی کے مکمل فقدان ،سیاسی افراتفری ،معاشی تباہی ،اخلاقی اور تہذیبی انتشار،اداروں کے تصادم اور بیرونی قوتوں کی پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی بھیانک تصویر پیش کررہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہر نوید ، عمران گجراور محمد سکندر بٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکمران قوم کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے ان کے دکھوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں ۔ملک و قوم کی آزادی ، خود مختاری اور عزت و غیرت خطرے میں ہیں اور عوام میں ہر سطح پر مایوسی اور بے چینی بڑھ رہی ہے جو خدانخواستہ کسی بھی وقت آتش فشاں کی طرح پھٹ کر پورے نظام کو تہہ و بالا کرسکتی ہے ۔ حکومت کی اب تک کی کارکردگی کا اگر معروضی جائزہ لیا جائے تو صاف نظر آتاہے کہ یہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے۔

Wednesday, November 2, 2011

تاریخ2-11-201

 تاریخ2-11-201
گوجرانوالہ(                             )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ حکمرانوں ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ملک میں جرائم بڑھ رہے ہیں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔ظلم و زیادتی کا طوفان امنڈ رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش اور بے بس نظر آتے ہیں۔غفلت اور بد عنوانی نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے۔حکومت نا م کی کوئی چیز نہیں۔بیوروکریسی بے لگام اور سیاسی قیادت بے حس ہوچکی ہے ان کی ترجیحات میں عوام کے مسائل اور مصائب کہیں نظر نہیں آتے۔مفاہمت کے نام پر اتحادی اقتدار کے مزے لوٹنے اور عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے تاجر نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہر نویداور عمران گجربھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہماری سیاسی قیادت کی نا اہلی اور قومی مفادات سے بے وفائی کے سبب ملکی آزادی سلب ہوگئی ہے۔حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ہر چیز کا سودا کر لیا ہے۔ سرکاری سرپرستی میں چلنے والے تمام ادارے بحران کا شکار ہیں۔

Press Conference M.Furqan Azizt Butt

(گوجرانوالہ )
انجمن غلامان امریکہ کا آڈر پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے ۔پاکستان آز اد اور خودمختار ملک ہے اسکے ایٹمی اثاثوںکی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے ان خیالات کا اظہار نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کی چاراگاہ نہیں بننے دیں گے۔ دو قومی نظریہ کا نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میںامریکی ورلڈ آرڈر نہیں چلنے دیں گے۔اسلام سے بیزارعیاش حکمران ہوش کے ناخن لیں ورنہ ہم عوامی قوت سے انکا دھرن تختہ کردیں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ رینجرز میں درد دل رکھنے والے انسانوں کو برتی کیا جائے تاکہ ایسا گھنوئنا واقعہ رونماء نہ ہوجس سے پاکستان کا امیج تباہ اور انسانیت کی تذلیل ہوتی ہو اب قوم کو اس ظلم پر مبنی نظام کے خلاف نکلنا ہوگاتب ہی پاکستان امن و سکون کا گہوارہ بن سکتا ہے۔عالمی دہشت گرد امریکہ نے پوری دنیا میں اپنی دہشت پھیلانے کے لیے لاکھوں مسلمانوں کا خون کیا اور امریکہ کا یہ پورانا وطیرہ ہے کہ منہ میں رام رام اور بغل میں چھڑی۔ہمارے حکمرانوں نے امریکیوں سے یاری کی پینگی بڑھا کر پورے ملک کو آگ اور خون میں دھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی قوم کا امیج پوری دنیا میں تباہ ہوا ہے آج شباب ملی کے نوجوان پاکستان میں جاری اس امریکی تسلط کے خلاف نوجوانوں کا منظم کرکے امریکی کی غلامی کی زنجیروں کو توڑ دیں گے اور پاکستان میں محمد عربی کا قانون رائج کر کے دم لیں گے