Thursday, November 3, 2011

تاریخ31-10-201

تاریخ31-10-201
گوجرانوالہ( میڈیا سیل                              )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ    پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو  شباب ملی  کے پلیٹ فارم پر حکمرانوں کی کرپشن اور ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑ ی ہوئی ہے۔ حکومت اور اس کے سابقہ اور نئے اتحادیوں کی مخلوط حکومت کی اب تک کی کارکردگی پر پاکستانی عوام کی شدید بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہیں ملک تیزی سے بگاڑ، حکمرانی کے مکمل فقدان ،سیاسی افراتفری ،معاشی تباہی ،اخلاقی اور تہذیبی انتشار،اداروں کے تصادم اور بیرونی قوتوں کی پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی بھیانک تصویر پیش کررہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہر نوید ، عمران گجراور محمد سکندر بٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکمران قوم کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے ان کے دکھوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں ۔ملک و قوم کی آزادی ، خود مختاری اور عزت و غیرت خطرے میں ہیں اور عوام میں ہر سطح پر مایوسی اور بے چینی بڑھ رہی ہے جو خدانخواستہ کسی بھی وقت آتش فشاں کی طرح پھٹ کر پورے نظام کو تہہ و بالا کرسکتی ہے ۔ حکومت کی اب تک کی کارکردگی کا اگر معروضی جائزہ لیا جائے تو صاف نظر آتاہے کہ یہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے۔

No comments:

Post a Comment