Saturday, November 12, 2011

تاریخ11-11-2011

تاریخ11-11-2011
گوجرانوالہ""
میڈیا کوارڈینیٹر شباب ملی صوبہ پنجاب  
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹنیملکی حالات اور سیاسی درجہ حرارت بڑھنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال سے حکومت میں اکٹھے رہنے اور مفاہمت کے دعووں کے ساتھ جمہوریت کی حفاظت کے علمبردار، سیاسی اختلاف میں زبان کی تلخی اور زہر سے سیاسی اور جمہوری عمل کے لیے زہر قاتل نہ بنیں۔ جلسہ، ریلی اور احتجاج ہر پارٹی کا آئینی، سیاسی اور جمہوری حق ہے لیکن ملک اس قدر گھمبیر بحرانوں سے دوچار ہے کہ سیاسی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات، بیرونی اور اندرونی قوتوں کے لیے آئین سے ماورا اقدامات کے لیے مددگار نہ بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فروری 2008ء کے انتخابات مکمل طور پر ناکام اور اس کے نتیجے میں بننے والی حکومتیں ناکارہ اور عوام کے مسائل حل کے بجائے ان پر بوجھ بن گئی ہیں۔ پارلیمنٹ کی قراردادوں اور اے پی سی کے مشترکہ اعلامیہ پر پارلیمنٹ میں نمائندہ پارٹیاں عمل کرنے کے لیے تیار نہیں۔ حکمران عدلیہ کے فیصلے تسلیم کرنے کے بجائے پوری ڈھٹائی سے عدلیہ کی توہین کررہے ہیں اور کرپشن کے فروغ اور محافظ ہونے کا کردار بھی ادا کررہے ہیں۔ ریلوے، پی آئی اے، اسٹیل ملز، واپڈا کو لوٹ مار، کرپشن کے ذریعے جان بوجھ کر تباہ کیا جارہا ہے۔ رینٹل پاور منصوبے عوام، صنعت اور زراعت کے لیے ڈیتھ وارنٹ ہیں۔

No comments:

Post a Comment