گوجرانوالہ ( )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر احتجاج کرنے والے پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ریلوے کو 35ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ لیکن اب تک ریلوے کے نقصانات کا ازالہ نہیں کیا گیا۔ ریلوے کو بند کرنے کی سازش ہو رہی ہیں لیکن ہم ریلوے کے مزدوروں کے ساتھ مل کر ان سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مزمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے کو تباہی و بربادی سے دوچار کرنے والے کرپٹ حکمران ٹولے سے نجات کا وقت آگیا ہے۔ ریلوے پاکستان کی وحدت کی علامت ہے جسے پاکستان کے مخالف قوتوںکے ایجنڈے کے تحت بند کرنے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ موجودہ وزیر ریلوے کی سرپرستی میں ریلوے کے انجن اور ڈبے غائب ہو رہے ہیں ۔ ریلوے میں کرپشن کی انتہاء کر دی گئی ہے ا وریہی وتیرہ رہا تو ریلوے کا پورا ادارہ تباہ ہو کر رہ جائے گا ۔ ریلوے اہلکاروں کو ریلوے کو بچانے کے لئے عظیم الشان پر امن احتجاجی تحریک کا آغاز کر دینا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیرریلوے یا تو وہ حکومت سے ریلوے کے لئے اعلان شدہ فنڈز لے کر دیں یا وہ بھی احتجاجی تحریک میں شامل ہو جائیں۔ ریلوے میں اربوں روپے کا سکریپ سکینڈل منظر عام پر آیا جس کی انکوائری ایف آئی اے نے کی لیکن آج تک اُسکا فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔ کیونکہ اس میں کئی بااثر پردہ نشینوں کے نام آئے ہیں ۔کوریا سے کانٹے کرائسٹ منگوانے کا فراڈ سامنے آیا۔جس میں کوریا سے و ہ کانٹے منگوائے گئے جو پاکستان ریلوے میں استعمال ہی نہیں ہوتے۔ اور یہ کانٹے اس وقت بھی کراچی ائیر پورٹ پر پڑے ہوئے ہیں۔ اور اس میں اربوں روپے کا فراڈ ہے ااسی طرح ریلوے پائور وین 60فیصد تک مختلف وجوہات کی بنا پر گرائونڈ ہو چکے ہیں۔
No comments:
Post a Comment