تاریخ 01-10-2011
گوجرانوالہ ( میڈیا سیل )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے قوم کے نوجوانوں کو سڑکوں پر رہنا ہو گا۔ امریکی غلامی سے نجات کے لئے اس سے بہتر کوئی موقع نہیں ہے۔عوام نے غفلت کا مظاہرہ کیا تو حکمران امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے دیں گے۔ حکمرانوں نے ہمیشہ کی طرح حالیہ اے پی سی کے فیصلوں کو بھی پامال کرنے کی کوشش کی تو دھما دم مست قلندر ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک عرفان ،طاہر نوید ،عمران گجر ،سکندر بٹ اور حمزہ لطیف بھی موجود ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل جماعتی کانفرنس ملک کوغلامی کی زنجیروں سے نکال کر آزادی اور خود مختاری کے راستے پر ڈالنے کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے مگر اب قوم کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں کو نافذ ہوتے دیکھنا چاہتی ہے ۔ افسوس سد افسوس پاکستان کے حکمران ٹولے نے امریکی غلامی میں کسی آئین و دستور کی پروا نہیں کی اور ملکی سلامتی کے خلاف امریکی احکامات پر آنکھیں بند کر کے یس سر کہتے رہے۔مگرہمیں امریکہ جس زبان میں دھمکیاں دے رہاہے وہ قومی غیرت اور وقار پر بہت بڑاحملہ ہے ۔فرقان عزیزبٹ نے کہاکہ ملک میں بدامنی اور دہشتگردی امریکہ نواز پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ ہزاروں لوگوں کو امریکی ایما پر موت کے گھاٹ اتارا اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا ۔امریکہ اور بھارت کی ایجنسیوں کی سرپرستی میں بلوچستان اور کراچی کی گلیوں اور بازاروں کو قتل گاہ بنایا گیا۔ شباب ملی اس لحاظ سے نوجوانوں کی واحدتنطیم ہے جس نے نوجوانوں کے اندر پائی جانے والی بے چینی اور محرومیوں کے مداوے کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور قومی موقف کو لے کر چلی ہے ۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ملٹری آپریشن کے خلاف شدید احتجاج کیا ، عوام کو منظم اور حکومت و فوج کو آپریشن کے خطرناک نتائج سے آگاہ کیا لیکن ہمیشہ بندوق کی زبان میں بات کرنے والوں کو آج ہمارے کو موقف تسلیم کرنا۔

No comments:
Post a Comment