تاریخ 04-10-2011
گوجرانوالہ ( میڈیا سیل )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ انرجی کانفرنس محض نششتند ،گفتند ،بر خاستندکے سوا کچھ نہ تھی ۔ عوام کے اندر سخت مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔ لوگوں کو تو حکمرانوں کے رویے کے بعد یہ فکر لاحق ہو گئی ہے کہ ان کا کوئی والی وارث بھی ہے ؟ ہر طرف افراتفری پھیلی ہوئی ہے اور لوگ حکومتی ناکامیوں سے سخت مایوسی کاشکار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ شہر میں امن امان کے سلسلے میں شہر بھر کا دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد سکندر بٹ ،طاہر نوید ،عمران گجر اور ملک طارق ہمرا ء تھے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ گذشتہ روز پنجاب میں احتجاج کامیچ فکس تھا ۔ خادم اعلیٰ کی طرف سے پولیس کو تماشائی بننے کا حکم تھا۔ پرامن احتجاج آزاد قوموں کا حسن ہوتا ہے۔ ہم ہر سطح پر پرامن احتجاج کے حامی ہیں۔ پر افسوس چند شر پسند عناصر نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران سرکاری و نجی املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پنجاب کی سیاسی جماعت اپنے ووٹ بنک ختم ہونے کی وجہ سے بوکھلا چکی ہے۔ اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ روزانہ بڑھتی ہوئی اموات کی ذمہ داری بلند و بانگ دعوے کرنے والے حکمرانوں کو لینی چاہیے اور لوگوں کو مایوسی سے نکالنا چاہیے ۔ لیکن حکمران انتہائی نااہلی کا ثبوت دے رہے ہیں ۔ ان نااہل عیاش حکمرانوں کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے۔ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی اور آئینی جواز نہیں رہا۔ فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ بھارت ہمارے دریائوں پر چھوٹے بڑے 62ڈیم بناکر پاکستانی دریائوں کا پانی چوری کر رہا ہے جس سے ہماری زرخیز ز زمینیں بنجر ہوجائیں گی۔وہاں بجلی کی کم پیداوار سے ملک میں انرجی کرائسز میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔ گوجرانوالہ سمیت پورے صوبے میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی جا ر ہی ہے۔شارٹ فال 8ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ہر گھنٹے بعدچھ چھ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ایک طرف کاروبار عملاًختم ہوکر رہ گیا ہے اور دوسری جانب بے روز گاری میں اضافے کے باعث جرائم اور خودکشیوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکاہے۔

No comments:
Post a Comment