Saturday, November 5, 2011

تاریخ01-11-2011

تاریخ01-11-2011
گوجرانوالہ(                               )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ گر حکومت نے اپنے چہیتے وزیر کے کار خاص چیف ایگزیکٹو آفیسرکی تعیناتی کے احکام کو فی الفورواپس نہ لیا تو ہم واپڈا اہلکاروں کے ساتھ ساتھ راست قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔ پرائیویٹ سیکٹر سے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی تعیناتی واپڈا اہلکاروںسے سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے۔جس فیصلے پر گوجرانوالہ کے واپڈا ایمپلائزر ز سراپہ احتجاج ہیں۔ موجودہ حکومت نے  واپڈا میںکرپشن اور لوٹ مار کے سابقہ تمام رکارڈ توڑ دیے ہیں۔ حکومتی من مانیاں اپنوں کو نوازنہ اور میرٹ کی دھجیا ں بکھیر نا عروج پر ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گوجرانوالہ واپڈا ایمپلائزرکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد حسین ،الطاف ڈوگر ،شیخ تجمل ،عادل لطیف اورعبدالوہاب بٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان نازک حالات میں واپڈا ایمپلائزر ز کی ذمہ داریاں بھر گئی ہیں۔ انہیں بیرونی خطرات کے ساتھ ساتھ اندرونی حالات کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ اور یہ سب پاکستان کا پر چم اٹھائے ہوئے ہی ممکن ہے۔ ایس ای سے چیف انجینئر اور چیف انجینئر سے جی ایم پرموشن بورڈ کا فوری انعقاد کیا جائے۔ تاکہ سفارشی عناصر کا قلا قمہ ہو سکے۔

No comments:

Post a Comment