گوجرانوالہ( میڈیا سیل )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ ملک کے اندر لوٹ کھسوٹ کے نظام کو بدلنے کا وقت آگیا ہے۔شباب ملی کے نوجوان پاکستان کو لٹیروں سے بچانے کے لئے میدان میں ہیں۔موجودہ حکومت نے مفاہمت کے نام پر ملکی خود مختاری و سلامتی کو دائو پر لگا دیا ہے۔مہنگائی بے روزگاری،غربت،لاقانونیت،ڈرون حملے اور توانائی کے بحران نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک عرفان ،طاہر نوید،عمران گجر ،سکندر بٹ ،اسد حمید بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔پاکستان کو ایسی صالح اور جرات مند قیادت کی ضرورت ہے جو ملکی مفادات کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقا ت استوار کرے۔ ڈینگی مچھروں کی یلغار میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی بجائے واپڈا نے اس کا دورانہ بڑھا دیاہے اور اب کے بیشتر علاقوں اور ملک کے اکثر مقامات پر بجلی آتی کم اور جاتی زیادہ ہے جس کی وجہ سے ڈینگی بخار کے مریضوں میں اضافہ ہورہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران قوم کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے ان کے دکھوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں ۔شباب ملی کے نوجوان متاثرین سیلاب اور متاثرین ڈینگی بخار کے لیے ہر ممکنہ کوشش کر ر ہے ہیںاور ہمیشہ کی طرح اب بھی مصیبت زدہ بھائیوں کے شانہ بشانہ اور قدم بقدم ہیں۔ مگر افسوس عیاش حکمرانوں کے اللوں تللوں کاسالانہ 250ارب روپے کا بوجھ سرکاری خزانہ برداشت کر رہا ہے۔حکمرانوں کی شاہ خرچیاں جاری ہیں،ا ایک ایک دن کے غیر ملکی دورے پر کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں تو دوسری طرف سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔بجٹ کا خسارہ پورا کرنے کے لئے عوام پرمزید ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے پاس نہ کوئی معاشی ٹیم ہے اور نہ ہی کوئی واضح ایجنڈا۔انہوں نے کہا کہ شباب ملی نوجوانوں میں دعوت دین کا کام کررہی ہے ۔

No comments:
Post a Comment