Saturday, November 5, 2011

11-10-2011

11-10-2011
گوجرانوالہ(    میڈیا سیل            )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاکہ مہنگائی کا جن بے قابو ہونے سے معاشرے میں امیر غریب کے درمیان فرق بڑھ گیا ہے ۔ موجودہ حکمرانوں کو مزید وقت دیا گیا توملک دیوالیہ ہوجائے گا۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے سے افراط زر بڑھ چکا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضا فے نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طاہر نوید،عمران گجر اور محمد سکندر بٹ بھی موجود تھے، انہوں نے مزید کہا کہ حکمران کیری لوگر بل جوڈیڑھ ارب سالانہ قرض اور امداد ہے کیلئے بے عزت ہورہے ہیں ۔عوام کو اپنے جائز کام کروانے کے لئے بھی رشوت دینی پڑتی ہے ۔اوپر سے لے کر نیچے تک کمیشن مافیا سرگرم ہے۔حکمرانوں کے اربوں ڈالرکے اثاثہ جات غیر ملکی بنکو ں میں پڑے ہیں ۔اگر یہ رقم پاکستان میں آجائے تو ہمیں کسی کے آگے ہاتھ پھیلا نے کی ضرورت نہیں ہوگی۔پاکستان کسی گیلانی،زرداری اور نواز شریف کا نہیں بلکہ یہ 18کروڑ عوام کا پاکستان ہے۔ملکی معیشت کا بیڑہ غرق اور عوام کوآئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔فرقان عزیز بٹ نے کہاکہ نام نہاد دہشت گرد ی کے خلاف جاری جنگ میں68ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔مٹھی بھر امریکی غلام حکمرانوں نے 18کروڑ عوام کو یر غمال بنایا ہوا ہے۔طلبہ،ڈاکٹرز،پروفیسرز، غرض ہر طبقے کے لوگ حکمرانوں کے ظالمانہ رویوں کے خلاف آج سراپا احتجاج ہیں ۔لیکن حکمران ٹولہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔جو امریکی کاسہ لیس حکمرانوں کی کشتی کو لے ڈوبے گی۔

No comments:

Post a Comment