گوجرانوالہ ( )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ امریکہ کی کھلی اور جارحانہ دھمکیوں ''ڈومور ''کے مطالبات اور اس کی طرف سے ڈرون حملوں میں اضافے کو پاکستان کے خلاف ا علان جنگ اور قومی سلامتی کے لیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے واضح کیاگیا ہے کہہم امریکی عوام نہیں پینٹا گان اور وائٹ ہائوس کی اسلام دشمن اور مسلم کش پالیسیوں کے خلاف ہیں ۔ مغرب کے اسلام کے مقابلے میں کھڑے کیے گئے نظام کیپٹلزم ، کمیونزم اور نیشنلزم ایک ایک کر کے اپنی موت آپ مر چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوندالانوالہ روڈ کے تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد وقاص ،محمد ذیشان بٹ ،طاہر نوید اور حمزہ لطیف بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا نسانیت کی تمام محرومیوں کا حل اسلام کے پاس ہے ۔ مغرب نے اپنا رویہ ترک نہ کیا تو اس کے ظلم و جبر کے نتیجے میں لاکھوں اسامہ پیدا ہوں گے ۔ دس سال پہلے افغانستان پر حملہ آور ہونے والا امریکہ آج طالبان سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہاہے ۔ اسلام مخالف قوتیں ملک کی نظریاتی سرحدوں کو ختم کر کے یہاں مغربی تہذیب مسلط کرنے کے خواب دیکھ رہی ہیں لیکن شباب ملی کے نوجوانوں کے ہوتے ہوئے وہ اپنے ناپاک ایجنڈے کو پورا نہیں کر سکیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اسلام ایک غالب حیثیت سے ابھر رہاہے جس کاراستہ روکنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں ۔ پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو حکمرانوں کی کرپشن اور ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑ ی ہوئی ہے ۔ تہذیبوں کی کشمکش میں مغربی تہذیب شکست کھا چکی ہے ۔ ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لیے زرداری ، گیلانی اور کیانی کو بھی امریکی تابعداری چھوڑنا پڑے گی ۔
No comments:
Post a Comment