تاریخ 12-11-2011
گوجرانوالہ
گوجرانوالہ
(میڈیاکوارڈینیٹر شباب ملی صوبہ پنجاب)
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ امریکہ نیو ورلڈ آرڈر کے نام پر دنیا پر اپنی تہذیب بزور طاقت مسلط کرنا چاہتاہے ۔ لیکن اب وقت آ گیاہے کہ قوم متحد ہو کر امریکی عزائم کا منہ توڑ جواب دے افغانستان میں نیٹو اور نان نیٹو کے چالیس ممالک کی افواج ہزیمت سے دوچار ہیں ۔ امریکہ اپنی شکست کی خفت مٹانے کے لیے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا رہاہے ۔امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان کی دلدل میں بری طرح پھنس گئے ہیں وہ پاکستان سے اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں ۔ پاکستانی حکمران امریکہ کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہیں لیکن امریکہ کے مطالبات بڑھتے جارہے ہیں اور وہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگاتا جارہاہے۔ اب وقت آگیاہے کہ دہشتگردی کے خلاف امریکی مفادات کی نام نہاد جنگ سے باہر نکلا جائے ۔ اس جنگ نے پاکستان کو تباہ و برباد کردیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر طاہر نویداورعمران گجربھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا مریکہ کے کہنے پر سوات اور دیگر قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن سے بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا ۔ چالیس سے پچاس لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ۔ اربوں روپے کی املاک تباہ ہوئیں لیکن پھر بھی وہاں امن قائم نہیں ہو سکا ۔ امریکہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستان پر دبائو ڈال رہاہے ۔ پاکستانی افواج کو یہ غلطی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں ۔ بلوچستان میں پانچواں فوجی آپریشن جاری ہے لیکن حالات سنبھلنے کے بجائے بگڑتے چلے جارہے ہیں ۔ با لآخر مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا اس کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ہے ۔

No comments:
Post a Comment