تاریخ3-11-201
گوجرانوالہ( میڈیا کوارڈینیٹر شباب ملی صوبہ پنجاب )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاکہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے ۔ اس نے پاکستان کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا ۔ اس کی سات لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں بدترین دہشتگردی کی مرتکب ہو رہی ہے ۔ لاکھوں مسلمانوں کو قتل کیا گیا ہے ۔ ا مریکہ اوربھارت افغان حکومت کے ذریعے پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے۔بھارت پاکستان پر دہشتگردی کی الزام تراشیاں کر کے اسے بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ۔بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے میں مصروف ہے ۔ ا فغانستان سے بھارت کا سٹرٹیجک معاہدہ سیاسی وعسکری قیادت کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے کشمیری نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہر نویداور عمران گجربھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا کشمیری مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے بھارت پاکستان کے اندربھی دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے ۔پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت ہی نہیں کرنی چاہیے چہ جائیکہ اسے تجارت کے لیے پسندیدہ ملک قرار دیا جائے ۔ پہلے واہگہ کے راستے افغانستان تک تجارت کے لیے اسے راستہ دیا گیا ہے جو انتہائی احمقانہ فیصلہ ہے ۔ اس سے فائدہ صرف بھارت کو ہو گا ۔ پاکستان کو بھارت کے ساتھ تجارت میں گزشتہ سال تقریباً ایک ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کو بتائے کہ اتنا بڑا فیصلہ پارلیمنٹ میں بحث اور منظوری کے بغیر کیوں کیا جارہا ہے۔ افغانستان میںبھارت کے قونصل خانے پاکستان کے مختلف علاقوں بالخصوص بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کے مرکز کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ قومی سلامتی کے اداروں نے بھارت کو بے نقاب کر دیاہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور بھارت سے تجارتی معاہدے ختم کرنے کا اعلان کرے

No comments:
Post a Comment