Saturday, November 5, 2011

23-10-2011

 23-10-2011
گوجرانوالہ (   میڈیا سیل                                           )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ  نے کہا ہے کہ جان لیوا مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ لوگ فاقوں اور خود کشیوں پر مجبور ہیں۔ حکمرانوں کی سر پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ معیشت تباہی کے داہانے تک پہنچ چکی ہے۔ ترکی سے منگوایا جانے والا رینٹل پاور پلانٹ 230میگاواٹ بجلی بنانے کی بجائے تقریبا 30 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔18کروڑ عوام کو ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔پاکستانی مارکیٹ سے سرمائے کا انخلا جاری ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق رواںسال میں 86لاکھ ڈالرکا سرمایہ نکا لاجا چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر میں آنے واے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ دار ملائیشیا،چین،بھارت اور بنگلا دیش کی طرف رخ کر رہے ہیں۔اسٹیٹ بنک کے اعدادو شمار کے مطابق 1ہزار ارب روپے سے زائد کی کرپشن ہورہی ہے۔ نام نہاد دہشت گردی کی جنگ نے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ کر رکھ دی ہے۔160ارب ڈالر کے نقصان کے بدلے میں صرف 26کروڑ ڈالر حکمرانوں کی کارکردگی پر سیاہ دھبہ ہے۔ملک کا امن و امان بری طرح تباہ و برباد ہوچکا ہے۔قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ نہ رکنے والے بحرانوں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 6ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں 8دفعہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔مذہبی و اخلاقی اقتدار ،دین و ایمان ،انسانیت اور شرافت سب کو بری طرح پامال کیا جا رہا ہے۔ محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ محض2فیصد اقتدار کے متلاشی خاندان ،جاگیردار ،سرمایہ دار اور وڈیرے 64سالوں سے ملک و قوم کو یر غمال بنائے ہوئے ہیں۔قوم آئندہ انتخابات میں پڑھے لکھے مخلص اور دیانتدار لوگوں کو موقع دے۔
                               
                       

No comments:

Post a Comment