تاریخ 06-10-2011
گو جرانوالہ (میڈیا سیل )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقا ن عزیز بٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار بچانے اور مسلم لیگ (ن)اقتدار کے حصول کی سیاست کر رہے ہیں۔دونوں پارٹیوں کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں ہے۔حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ سے چھوٹی صنعتیں تباہ اور عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لئے ترس ر ہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذ شتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد سکندر بٹ ،طاہر نوید اورملک طارق وحید بھی مود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کانام نہاد جمہوری نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ ملکی سلامتی کا سودا کرنے اور ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دینے والے حکمرانوں سے خیر کی توقع نہیں ہے۔نااہل،کرپٹ اور اقتدار کے حریص حکمرانوں سے نجات حاصل کیے بغیر ملک و قوم کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔چیئرمین نیب کاتقرر کرکے حکومت عدلیہ کے حکم کی تکمیل کرے۔پاکستان اس وقت لاقانونیت اور کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ وزیراعظم گیلانی صا حب الگ صوبوں کے ایشوز پر سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ملک میں بہتر وسائل کی تقسیم کے لئے نئے انتظامی یونٹس کے حق میں ہے اس سے ناصرف جنوبی پنجاب کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا بلکہ ملکی سیاست میں بھی وہ اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔بہاولپور کے عوام کو ان کا آئینی و قانونی حق دیتے ہوئے صوبے کی حیثیت کو بحال کیا جائے۔ہم اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب کے محروم عوام کے لئے کام کریں گے۔

No comments:
Post a Comment