لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستانی قوم توہین رسالت ایکٹ ختم کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ ناموس رسالت قانون تبدیل کیا گیا تو حکومت نہیں بچے گی۔ مسلم حکمران مصلحت پسندی کی سیاست چھوڑ دیں اور عالمی سطح پر توہین انبیاءکی سزا موت کا قانون پاس کروانے کی کوشش کریں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید، پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی، امیر اسد اللہ بھٹو، عبدالکریم عابد، مولانا امیر حمزہ، مفتی عثمان یار خان، مولانا ابراہیم بھٹی، قاری یعقوب شیخ، شجاع الدین شیخ، ڈاکٹر مفتی منور ذکی، مفتی انس مدنی، مولانا ابراہیم طارق، مولانا عزیز الرحمن، الشیخ محمود الحسن، مفتی عبدالمنان، مولانا یوسف طیبی، انجینئر نوید قمر، مولانا سعادت اللہ و دیگر نے جامع الدراسات الاسلامیہ میں ہونیوالے کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ پروفیسر حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان ایک نظریہ اور کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا۔حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ گورنر پنجاب امریکہ کو خوش کرنے کیلئے گستاخ رسول مسیحی خاتون کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment