تاریخ 24-05-2011
گوجرانوالہ ( )
کراچی میں پی این ایس مہران پر دہشت گردوں کے حملے اور نیوی کے جوانوں کی شہادت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر شبا ب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاکہ اس قسم کا واقعہ وفاقی و صوبا ئی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس کے پیچھے پاکستان کو بد نام کرنے کی گہری سازش ہے جسے جلد از جلد بے نقاب ہونا چاہئے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک و قوم کو سلامتی کے شدید خطرات لا حق ہیں۔اگر ایوانوں میں بیٹھنے والوں نے اپنی روش نہ بدلی تو نتائج سنگین ہوں گے۔پاکستان ایک آزاد و خود مختار ملک ہے جس کی سلامتی کوموجودہ حکمرانوں نے چندامریکی ڈالروں کے عوض گروی رکھوا دیا ہے اور اپنے آپ کو نام نہاد محب وطن کہلانے والے مداری گر سیاستدان امریکی چاکری پر معمور ہیں۔آئے روز پاکستان پر ڈرون حملے ہورہے ہیں ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی قرار داد کی حیثیت محض کا غذ کے ٹکڑے اور فوٹوں سیشن اور زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پی این ایس مہران واقعے کے ذمہ داران کو جلد ازجلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔اور حکومت پاکستان محب وطن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے نام نہاد دہشت گرد ی کے خلاف جنگ سے باہر نکلنے کا اعلان کرے۔ڈرون حملوں کو گرانے کا حکم صادر کیا جائے۔افسوس صد افسوس کہ ناعاقبت اندیش حکمرانوں کی وجہ سے امریکی جنگ کا شاخسانہ ہے کہ آج پاکستان کے گلی محلوں میں خون کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

No comments:
Post a Comment