Thursday, May 26, 2011

27-05-2011


(گوجرانوالہ                           )
وردی کی آڑ میں ذاتی رنجش کی بنا پر حقائق سے بر عکس جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر درج کر و اکر سستی شہرت حاصل کرنے کی بھونڈی کو شش کرنے والے ایس پی سٹی رائے اعجاز کو فی ا لفور بر طرف کیا جائے ور نہ دمادم مست قلند رہو گا۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر شباب ملی پنجاب فرقان عزیز بٹ نے شباب ملی کے ذمہ دران کی ہنگامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری شرافت کو  ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ ہمیں ہر قسم کے پروپیگنڈا کا بھر پور جواب دینا آتا ہے۔ ہم شباب ملی کے رہنماء رانا ضیاء اللہ کی ناجائز حراست کی شدید مذمت کرتے ہیں او رپولیس انتظامیہ کو بار آور کراتے ہیں کہ ہمارے ساتھی پہ درج بوگس ایف آئی آر کو فی الفور خارج کر کے میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے سے بچایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شباب ملی کے نوجوان پاکستان میں پر امن رائے عامہ کے ذریعے ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لئے ہر ظالم سے پنجا آزما ہیں ۔ مگر جھوٹی ایف آئی آر اور جیل کی سلاخیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں ۔

No comments:

Post a Comment