(گوجرانوالہ)
جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ کے ناظم انتخاب اقبال حسین قریشی نے سیشن 2011کیلئے ضلعی شوریٰ کے نومنتخب ارکان کا اعلان کردیا ہے اس کے مطابق وزیر آباد سے وسیم شاہد اولکھ اور چوہدری ناصر محمودکلیر ، قلعہ ٹائون سے ڈاکٹر قمر رمضان حسن اور رانا خالد محمودتنویر،کھیالی ٹائون سے حاجی محمد منشاء مغل اور ڈاکٹر اکمل ہاشمی ،نندی پور سے ادریس ایوب شیخ ،اروپ ٹائون وگوجرانوالہ کینٹ سے عبدالستار شاکر اور شیخ محمد طارق ،کامونکی ٹائون سے سعید احمد بسراء اور نوشہرہ ورکاں ٹائون سے سردارریاض احمد ضلعی شوریٰ کے رکن منتخب ہوئے ہیں ۔ڈاکٹر عبید اللہ گوہر امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب ضلعی شوریٰ توسیع دعوت ،تربیت ،تنظیم اور انقلاب امامت کیلئے بہترین کردار اداکرے گی۔
No comments:
Post a Comment