Thursday, May 26, 2011

تاریخ 24-05-2011




(گوجرانوالہ                      )
نمبر ٹونگ پالیسی نہیں چلنے دیں گے ۔ گوجرانوالہ کو کسی صور ت پولیس سٹیٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔ پاکستان اور کشمیر کاز کے غدار ایس پی سٹی رائے اعجاز کو فی الفور بر طر ف کیا جائے ۔ کشمیریوں کے خون سے غداری کرنے والوں کے لیے سر زمین پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار نائب صدر شباب ملی پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے شباب ملی ضلع کے ذمہ داران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پولیس کسی خاص ایجنڈا پر کام کر رہی ہے۔ مگر ہم انتظامیہ کو متنبہ کراتے ہیں کہ ہم تھانوں اور جیل کی سلاخوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ نوشہر ہ ورکاں پولیس نے باردانے کی بندر بانٹ اور کرپشن کے خلاف صدائے حق بلند کرنے کی پاداش میں ہمارے ذمہ داران کے خلاف 16 ایم پی او کی ایف آئی آر درج کر کے انہیں گرفتار بھی کر لیا ۔ مگر یہ اوچھے ہتھکنڈے ہمارے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ شباب ملی کے نوجوانوں نے ہر کٹھن حالات کا جواں مردی سے مقابلا کیا ہے اورجو اپنے آپ کو برے برے سو رما سمجھتے تھے ان کو گھٹنے ٹیکنے پر  مجبور کر دیا ۔ آزادی کشمیر کی پر امن جدو جہدپر دہشت گردی کا لیبل لگانے والے ایس پی سٹی رائے اعجاز نے کشمیری مسلمان بھائیوں کی کمر پر چھرا گھونپ کر اس با ت کا ثبوت دیا ہے کہ وہ بھارتی ایجنٹ ہیں اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان(کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے ) کے غدار ہیں ۔ اجلاس میں سجاد حسین بٹ نائب صدر شباب ملی ضلع گوجرانوالہ اور طاہر نوید انفارمیشن سیکرٹری شباب ملی ضلع گوجرانوالہ بھی موجود تھے اجلاس سے صدر شباب ملی ضلع رضوان یوسف راں ، طاہر مکی اور وسیم سلیم نے بھی خطاب کیا ۔

No comments:

Post a Comment