Saturday, November 5, 2011

تاریخ10-10-2011

 تاریخ10-10-2011
گوجرانوالہ (    میڈیا سیل                                   )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے اسلامیان پاکستان میدان عمل میں موجود ہیں۔ تحفظ ناموس رسالت قوانین میں کوئی تبدیلی قبول نہیں ہو گی اور پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ۔ نظام باطلہ کے خلاف تمام دینی جماعتیں متحد ہیں ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جیل میں لگائی گئی عدالت میں ملک ممتاز قادری کوسزائے موت سنانے کااقدام غیر شرعی ، غیر قانونی اور ملک کے قوانین کا بھی مذاق ہے ۔ اعلیٰ عدالت اس فیصلے کو فوری طور پر معطل کرے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں آٹورکشہ کے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد سکندر بٹ ،طاہر نوید ،او ر محمد ذیشان بٹ بھی موجود تھے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت اور عدالتی نظام احساس کرے کہ اسلامیان پاکستان کے درمیان ناموس مصطفےٰۖ کے تحفظ پر کوئی تفریق نہیں ۔ ممتاز قادری کو ایسے اقدام کے لیے حکمرانوں اور لادین طبقے نے خود ماحول فراہم کیا ۔ ریاستی نظام مزید کوئی غلطی نہ کرے وگرنہ انہیں اندازہ ہی نہیں کہ عوامی جذبات کیا شدت اختیار کریں گے  ۔ مغربی پیڈ ملازمین کے تمام ترمنفی پروپیگنڈے اور توہین رسالت ۖ کے قانون کو متنازعہ بنانے کی ناپاک کوششوں کے باوجود ملک کے 99فیصد سے زائد لوگ ممتاز قادری کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہیں۔فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ سکولر ازم کے پیروکار اپنے بچائو کیلئے ملک کی نظریاتی سرحدوں کو منہدم کرنا چاہتے ہیں سزائے موت دینے والوں نے شریعت اسلامی ہی نہیں دستور پاکستان کی بھی خلاف ورزی کی ہے ۔آئین پاکستان میں واضح طور پر قرآن و سنت کو ملک کا سپریم لاء تسلیم کیا گیا ہے ۔ ممتاز قادری ملت پاکستان ہی نہیں پوری امت مسلمہ کا محسن ہیں۔فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ملک میں گستاخ رسول کو تو تحفظ توحاصل ہے جبکہ شمع رسالتۖ کے پروانوں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے۔ یہودو ہنود کے پیروکارملک کی اسلامی شناخت ختم کرکے یہاں مادر پدرآزاد معاشرے کا قیام اور دینی اقدار ختم کرنا چاہتے ہیں۔جبکہ ممتاز قادری جس نے محبت رسول ۖکے تقاضے کو پورا کرتے ہوئے گستاخ رسول کو موت کے گھاٹ اتارا اس کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلہ ناقص اور ناقابل عمل ہے۔ جو پاکستان کے عوام کسی قصورت قبول نہیں کریں گے۔

تاریخ 12-10-2011

تاریخ 12-10-2011
گوجرانوالہ (   میڈیا سیل                            )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے عوام کو بھوک ،افلاس اور ننگ دیا ہے۔سڑکیں میدان جنگ بن چکی ہیں۔کرپشن کی لمبی لمبی داستانیں حکومت وقت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن،مہنگائی اور بنیادی ضروریات کی اشیاء پر آئے روز ٹیکسوں کی بھر مار ظلم کی انتہا ہے۔عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ روٹی،کپڑا اور کان دینے والے عوام سے اپنا ناطہ توڑ چکے ہیں۔ ا عوام آئندہ انتخابات میں کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو مسترد کر دیں۔جماعت اسلامی کی قیادت میں شباب ملی کے نوجوان ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں ۔عوام آئندہ انتخابات میں امریکی انجمن غلامان کو مکمل طور پر مسترد کردیں۔انہوں نے کہاکہ جب حکمران خود ٹیکس ادانہیں کریں گے،سرکاری خرچ پرحج کروائے جائیںگے،اپنے منظورنظرلوگوں کوبڑے بڑے عہدوں پر فائز کیا جائے گا اور دو دو ہاتھوں سے ملکی دولت کو لوٹا جائے گا تو ملک ترقی کیسے کرے گا ؟۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کے 442ممبران میں سے 181ممبران جو اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے کاروبار اور جائیدادوں کے مالک ہیں ایک روپیہ بھی ادا نہیں کرتے ۔ جن کی وجہ سے ملک معاشی توڑ پر تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے ۔ ملک میں جاری وڈیرہ شاہی اور افسر شاہی نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ اس نازک حالات میں ملک و ملت کے نوجوان بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے ہمارے شانہ بشانہ چلیں تا کہ کلمہ کے نام پر حاصل ہونے والے پاکستان میں اسلامی قوانین کو نافظ کیا جائے ۔  

13-10-2011

تاریخ:13اکتوبر2011
گوجرانوالہ  (میڈیا سیل            (              
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسانوں کے مسائل کو مسلسل نظر انداز کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ضرورت اس امر ہے کہ زرعی شعبے کو اہمیت دیتے ہوئے کسانوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں ْکھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو واپس لیا جائے۔ملکی معیشت کا70فیصد حصہ زراعت سے وابستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عمران گجر ،طاہر نوید بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی آلات پر سیلز ٹیکس لگنے سے شعبہ زراعت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ فی ایکڑ اخراجات میں اوسطاً 3ہزار روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ماہرین زراعت کسانوں کو کم وقت میں زیادہ سے زیادہ فصل لینے کے طریقے سکھا رہے ہیں۔حکومت پاکستان زرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کرے تاکہ فی ایکڑ اوسطاًپیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکے اور کسانوں کو ان کی پیداوار کا معقول معاوضہ کویقینی بنایا جائے۔حکمران ملکی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیں۔انہوں نے کہا کہ گیس اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے چین اور ایران کے ساتھ معاہدات کیے جائیں۔افسوس صد افسوس دھوکہ دہی اور جھوٹ کی سیاست نے قومی معیشت ،قومی وقار اورقومی اتحاد کو تباہ کر دیا۔ عوام اپنے اندر اعتماد پیدا کریں اور ووٹ کی طاقت کے سے امانتدار اور باصلاحیت لوگوں کو اقتدار میں لائیںجو ، قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم ، مضبوط پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ قیمتوں میں 30 فیصد کمی کر کے مہنگائی کا خاتمہ ، بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور پبلک ٹرانسپورٹ ، صنعتوں اور زراعت کو سستی توانائی مہیا کرنا ہمار ا مشن ہے ۔ہم ملک میں عوامی فلاح و بہبود کا ایسا نظامل لائیں گے جس سے امیر اور غریب کے درمیان معیار زندگی کا فرق ختم ہو

23-10-2011

 23-10-2011
گوجرانوالہ (   میڈیا سیل                                           )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ  نے کہا ہے کہ جان لیوا مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ لوگ فاقوں اور خود کشیوں پر مجبور ہیں۔ حکمرانوں کی سر پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ معیشت تباہی کے داہانے تک پہنچ چکی ہے۔ ترکی سے منگوایا جانے والا رینٹل پاور پلانٹ 230میگاواٹ بجلی بنانے کی بجائے تقریبا 30 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔18کروڑ عوام کو ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔پاکستانی مارکیٹ سے سرمائے کا انخلا جاری ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق رواںسال میں 86لاکھ ڈالرکا سرمایہ نکا لاجا چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر میں آنے واے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ دار ملائیشیا،چین،بھارت اور بنگلا دیش کی طرف رخ کر رہے ہیں۔اسٹیٹ بنک کے اعدادو شمار کے مطابق 1ہزار ارب روپے سے زائد کی کرپشن ہورہی ہے۔ نام نہاد دہشت گردی کی جنگ نے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ کر رکھ دی ہے۔160ارب ڈالر کے نقصان کے بدلے میں صرف 26کروڑ ڈالر حکمرانوں کی کارکردگی پر سیاہ دھبہ ہے۔ملک کا امن و امان بری طرح تباہ و برباد ہوچکا ہے۔قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ نہ رکنے والے بحرانوں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 6ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں 8دفعہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔مذہبی و اخلاقی اقتدار ،دین و ایمان ،انسانیت اور شرافت سب کو بری طرح پامال کیا جا رہا ہے۔ محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ محض2فیصد اقتدار کے متلاشی خاندان ،جاگیردار ،سرمایہ دار اور وڈیرے 64سالوں سے ملک و قوم کو یر غمال بنائے ہوئے ہیں۔قوم آئندہ انتخابات میں پڑھے لکھے مخلص اور دیانتدار لوگوں کو موقع دے۔
                               
                       

تاریخ 25-10-2011

تاریخ 25-10-2011
گوجرانوالہ (  میڈیا سیل                                    )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ  نے کہاہے کہ اقوام متحدہ وہ سفید ہاتھی ہے جس کے دانت دیکھانے کے اور کھانے کے اور ہیں۔ اس کی مجرامنہ غفلت کی وجہ سے امریکہ ،اسرائیل اور بھارت نے پوری دنیا میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مسلم حکمرانوں کا معذرت خواہانہ رویہ غلبہ اسلام کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ افسوس اقوام متحدہ کے اجلاس فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طارق ڈار ، ،ذیشان بٹ ، طاہر نوید ، سکندر بٹ اور ملک طارق بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغرب اسلام کا راستہ روکنے اور دلائل کی بنیاد پر اپنے باطل ادیان کو قائم نہ رکھ سکنے پر تلملا اور بوکھلا گیاہے اور اب وہ امریکی سرپرستی میں بڑے پیمانے پر معصوم مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے لیے جگہ جگہ ہزاروں ٹن بارود کی بارش کر رہاہے ۔امریکی نیوورلڈآرڈر مغرب کا آخری مہرہ تھا جو پٹ چکاہے ۔ انسانی فلاح کے دعوے دار باطل نظام ایک ایک کر کے اپنی موت مر چکے ہیں ۔ دنیا میں سوشلزم کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر اس کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں ۔ دنیا کو امن و آشتی اور عدل و انصاف کے لیے اسلام کے دامن رحمت میں پناہ لینا پڑے گی ۔ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے والوں کو کشمیر میں اجتماعی قبریں اور مسلمانوں کی نسل کشی نظر نہیں آتی ۔حکمران  امریکی خوف سے باہر نکل آئیں ۔ ان کے بزدلانہ رویے کی وجہ سے امریکہ کو دھمکیاں دینے کی جرأت ہوئی ہے۔  انہو ں نے مزید کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے والوں کو کشمیر میں اجتماعی قبریں اور مسلمانوں کی نسل کشی نظر نہیں آتی ۔ نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے شباب ملی سے بڑا کوئی پلیٹ فارم نہیں ۔ نوجوا ن قوم کے اندر حوصلے اور امید کی نئی روح پھونک دیں۔ شباب ملی کے نوجوان سوئی ہوئی امت کو جگانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ بھارت کے معاملے میں بھی حکومت کا رویہ قومی وقار اور ملکی مفادات سے ہم آہنگ نہیں۔ تجارت کے لیے بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینا مسئلہ کشمیر سے عملاً انحراف ، مظلوم کشمیریوں کے زخموںپر نمک پاشی اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے ۔

Thursday, November 3, 2011

تاریخ 19-10-2011


گوجرانوالہ (                                            )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر احتجاج کرنے والے پیپلز پارٹی کے جیالوں           نے ریلوے کو 35ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ لیکن اب تک ریلوے کے نقصانات کا ازالہ نہیں کیا گیا۔  ریلوے کو بند کرنے کی سازش ہو رہی ہیں لیکن ہم ریلوے کے مزدوروں کے ساتھ مل کر ان سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مزمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے کو تباہی و بربادی سے دوچار کرنے والے کرپٹ حکمران ٹولے سے نجات کا وقت آگیا ہے۔  ریلوے پاکستان کی وحدت کی علامت ہے جسے پاکستان کے مخالف قوتوںکے ایجنڈے کے تحت بند کرنے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جسے ہم کسی  صورت برداشت نہیں کریں گے۔  موجودہ وزیر ریلوے کی سرپرستی میں ریلوے کے انجن اور ڈبے غائب ہو رہے ہیں ۔ ریلوے میں کرپشن کی انتہاء کر دی گئی ہے ا وریہی وتیرہ رہا تو ریلوے کا پورا ادارہ تباہ ہو کر رہ جائے گا ۔ ریلوے اہلکاروں کو ریلوے کو بچانے کے لئے عظیم الشان پر امن احتجاجی تحریک کا آغاز کر دینا چاہئے  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیرریلوے  یا تو وہ حکومت سے ریلوے کے لئے اعلان شدہ فنڈز لے کر دیں یا وہ بھی احتجاجی تحریک میں شامل ہو جائیں۔ ریلوے میں اربوں روپے کا سکریپ سکینڈل منظر عام پر آیا جس کی انکوائری ایف آئی اے نے کی لیکن آج تک اُسکا فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔ کیونکہ اس میں کئی بااثر پردہ نشینوں کے نام آئے ہیں ۔کوریا سے کانٹے کرائسٹ منگوانے کا فراڈ سامنے آیا۔جس میں کوریا سے و ہ کانٹے منگوائے گئے جو پاکستان ریلوے میں استعمال ہی نہیں ہوتے۔ اور یہ کانٹے اس وقت بھی کراچی ائیر پورٹ پر پڑے ہوئے ہیں۔ اور اس میں اربوں روپے کا فراڈ ہے ااسی طرح ریلوے پائور وین 60فیصد تک مختلف وجوہات کی بنا پر گرائونڈ ہو چکے ہیں۔

تاریخ 25-10-2011


گوجرانوالہ (                                     )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ  نے کہاہے کہ امریکہ کی کھلی اور جارحانہ دھمکیوں ''ڈومور ''کے مطالبات اور اس کی طرف سے ڈرون حملوں میں اضافے کو پاکستان کے خلاف ا علان جنگ اور قومی سلامتی کے لیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے واضح کیاگیا ہے کہہم امریکی عوام نہیں پینٹا گان اور وائٹ ہائوس کی اسلام دشمن اور مسلم کش پالیسیوں کے خلاف ہیں ۔ مغرب کے اسلام کے مقابلے میں کھڑے کیے گئے نظام کیپٹلزم ، کمیونزم اور نیشنلزم ایک ایک کر کے اپنی موت آپ مر چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوندالانوالہ روڈ کے تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد وقاص ،محمد ذیشان بٹ ،طاہر نوید اور حمزہ لطیف بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا نسانیت کی تمام محرومیوں کا حل اسلام کے پاس ہے  ۔ مغرب نے اپنا رویہ ترک نہ کیا تو اس کے ظلم و جبر کے نتیجے میں لاکھوں اسامہ پیدا ہوں گے ۔ دس سال پہلے افغانستان پر حملہ آور ہونے والا امریکہ آج طالبان سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہاہے ۔ اسلام مخالف قوتیں ملک کی نظریاتی سرحدوں کو ختم کر کے یہاں مغربی تہذیب مسلط کرنے کے خواب دیکھ رہی ہیں لیکن شباب ملی کے نوجوانوں کے ہوتے ہوئے وہ اپنے ناپاک ایجنڈے کو پورا نہیں کر سکیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اسلام ایک غالب حیثیت سے ابھر رہاہے جس کاراستہ روکنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں ۔   پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو حکمرانوں کی کرپشن اور ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑ ی ہوئی ہے ۔ تہذیبوں کی کشمکش میں مغربی تہذیب شکست کھا چکی ہے ۔ ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لیے زرداری ، گیلانی اور کیانی کو بھی امریکی تابعداری چھوڑنا پڑے گی ۔