Saturday, November 5, 2011

30-09-2011


گوجرانوالہ(   میڈیا سیل                                             )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ ملک کے اندر لوٹ کھسوٹ کے نظام کو بدلنے کا وقت آگیا ہے۔شباب ملی کے نوجوان پاکستان کو لٹیروں سے بچانے کے لئے میدان میں ہیں۔موجودہ حکومت نے مفاہمت کے نام پر ملکی خود مختاری و سلامتی کو دائو پر لگا دیا ہے۔مہنگائی بے روزگاری،غربت،لاقانونیت،ڈرون حملے اور توانائی کے بحران نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک عرفان ،طاہر نوید،عمران گجر ،سکندر بٹ ،اسد حمید بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔پاکستان کو ایسی صالح اور جرات مند قیادت کی ضرورت ہے جو ملکی مفادات کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقا ت استوار کرے۔  ڈینگی مچھروں کی یلغار میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی بجائے واپڈا نے اس کا دورانہ بڑھا دیاہے اور اب کے بیشتر علاقوں اور ملک کے اکثر مقامات پر بجلی آتی کم اور جاتی زیادہ ہے جس کی وجہ سے ڈینگی بخار کے مریضوں میں اضافہ ہورہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران قوم کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے ان کے دکھوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں ۔شباب ملی کے نوجوان متاثرین سیلاب اور متاثرین ڈینگی بخار کے لیے ہر ممکنہ کوشش کر ر ہے ہیںاور ہمیشہ کی طرح اب بھی مصیبت زدہ بھائیوں کے شانہ بشانہ اور قدم بقدم ہیں۔ مگر افسوس عیاش حکمرانوں کے اللوں تللوں کاسالانہ 250ارب روپے کا بوجھ سرکاری خزانہ برداشت کر رہا ہے۔حکمرانوں کی شاہ خرچیاں جاری ہیں،ا ایک ایک دن کے غیر ملکی دورے پر کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں تو دوسری طرف سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔بجٹ کا خسارہ پورا کرنے کے لئے عوام پرمزید ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے پاس نہ کوئی معاشی ٹیم ہے اور نہ ہی کوئی واضح ایجنڈا۔انہوں نے کہا کہ شباب ملی نوجوانوں میں دعوت دین کا کام کررہی ہے ۔

11-10-2011

11-10-2011
گوجرانوالہ(    میڈیا سیل            )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاکہ مہنگائی کا جن بے قابو ہونے سے معاشرے میں امیر غریب کے درمیان فرق بڑھ گیا ہے ۔ موجودہ حکمرانوں کو مزید وقت دیا گیا توملک دیوالیہ ہوجائے گا۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے سے افراط زر بڑھ چکا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضا فے نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طاہر نوید،عمران گجر اور محمد سکندر بٹ بھی موجود تھے، انہوں نے مزید کہا کہ حکمران کیری لوگر بل جوڈیڑھ ارب سالانہ قرض اور امداد ہے کیلئے بے عزت ہورہے ہیں ۔عوام کو اپنے جائز کام کروانے کے لئے بھی رشوت دینی پڑتی ہے ۔اوپر سے لے کر نیچے تک کمیشن مافیا سرگرم ہے۔حکمرانوں کے اربوں ڈالرکے اثاثہ جات غیر ملکی بنکو ں میں پڑے ہیں ۔اگر یہ رقم پاکستان میں آجائے تو ہمیں کسی کے آگے ہاتھ پھیلا نے کی ضرورت نہیں ہوگی۔پاکستان کسی گیلانی،زرداری اور نواز شریف کا نہیں بلکہ یہ 18کروڑ عوام کا پاکستان ہے۔ملکی معیشت کا بیڑہ غرق اور عوام کوآئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔فرقان عزیز بٹ نے کہاکہ نام نہاد دہشت گرد ی کے خلاف جاری جنگ میں68ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔مٹھی بھر امریکی غلام حکمرانوں نے 18کروڑ عوام کو یر غمال بنایا ہوا ہے۔طلبہ،ڈاکٹرز،پروفیسرز، غرض ہر طبقے کے لوگ حکمرانوں کے ظالمانہ رویوں کے خلاف آج سراپا احتجاج ہیں ۔لیکن حکمران ٹولہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔جو امریکی کاسہ لیس حکمرانوں کی کشتی کو لے ڈوبے گی۔

تاریخ10-10-2011

 تاریخ10-10-2011
گوجرانوالہ (    میڈیا سیل                                   )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے اسلامیان پاکستان میدان عمل میں موجود ہیں۔ تحفظ ناموس رسالت قوانین میں کوئی تبدیلی قبول نہیں ہو گی اور پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ۔ نظام باطلہ کے خلاف تمام دینی جماعتیں متحد ہیں ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جیل میں لگائی گئی عدالت میں ملک ممتاز قادری کوسزائے موت سنانے کااقدام غیر شرعی ، غیر قانونی اور ملک کے قوانین کا بھی مذاق ہے ۔ اعلیٰ عدالت اس فیصلے کو فوری طور پر معطل کرے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں آٹورکشہ کے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد سکندر بٹ ،طاہر نوید ،او ر محمد ذیشان بٹ بھی موجود تھے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت اور عدالتی نظام احساس کرے کہ اسلامیان پاکستان کے درمیان ناموس مصطفےٰۖ کے تحفظ پر کوئی تفریق نہیں ۔ ممتاز قادری کو ایسے اقدام کے لیے حکمرانوں اور لادین طبقے نے خود ماحول فراہم کیا ۔ ریاستی نظام مزید کوئی غلطی نہ کرے وگرنہ انہیں اندازہ ہی نہیں کہ عوامی جذبات کیا شدت اختیار کریں گے  ۔ مغربی پیڈ ملازمین کے تمام ترمنفی پروپیگنڈے اور توہین رسالت ۖ کے قانون کو متنازعہ بنانے کی ناپاک کوششوں کے باوجود ملک کے 99فیصد سے زائد لوگ ممتاز قادری کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہیں۔فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ سکولر ازم کے پیروکار اپنے بچائو کیلئے ملک کی نظریاتی سرحدوں کو منہدم کرنا چاہتے ہیں سزائے موت دینے والوں نے شریعت اسلامی ہی نہیں دستور پاکستان کی بھی خلاف ورزی کی ہے ۔آئین پاکستان میں واضح طور پر قرآن و سنت کو ملک کا سپریم لاء تسلیم کیا گیا ہے ۔ ممتاز قادری ملت پاکستان ہی نہیں پوری امت مسلمہ کا محسن ہیں۔فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ملک میں گستاخ رسول کو تو تحفظ توحاصل ہے جبکہ شمع رسالتۖ کے پروانوں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے۔ یہودو ہنود کے پیروکارملک کی اسلامی شناخت ختم کرکے یہاں مادر پدرآزاد معاشرے کا قیام اور دینی اقدار ختم کرنا چاہتے ہیں۔جبکہ ممتاز قادری جس نے محبت رسول ۖکے تقاضے کو پورا کرتے ہوئے گستاخ رسول کو موت کے گھاٹ اتارا اس کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلہ ناقص اور ناقابل عمل ہے۔ جو پاکستان کے عوام کسی قصورت قبول نہیں کریں گے۔

تاریخ 12-10-2011

تاریخ 12-10-2011
گوجرانوالہ (   میڈیا سیل                            )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے عوام کو بھوک ،افلاس اور ننگ دیا ہے۔سڑکیں میدان جنگ بن چکی ہیں۔کرپشن کی لمبی لمبی داستانیں حکومت وقت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن،مہنگائی اور بنیادی ضروریات کی اشیاء پر آئے روز ٹیکسوں کی بھر مار ظلم کی انتہا ہے۔عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ روٹی،کپڑا اور کان دینے والے عوام سے اپنا ناطہ توڑ چکے ہیں۔ ا عوام آئندہ انتخابات میں کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو مسترد کر دیں۔جماعت اسلامی کی قیادت میں شباب ملی کے نوجوان ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں ۔عوام آئندہ انتخابات میں امریکی انجمن غلامان کو مکمل طور پر مسترد کردیں۔انہوں نے کہاکہ جب حکمران خود ٹیکس ادانہیں کریں گے،سرکاری خرچ پرحج کروائے جائیںگے،اپنے منظورنظرلوگوں کوبڑے بڑے عہدوں پر فائز کیا جائے گا اور دو دو ہاتھوں سے ملکی دولت کو لوٹا جائے گا تو ملک ترقی کیسے کرے گا ؟۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کے 442ممبران میں سے 181ممبران جو اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے کاروبار اور جائیدادوں کے مالک ہیں ایک روپیہ بھی ادا نہیں کرتے ۔ جن کی وجہ سے ملک معاشی توڑ پر تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے ۔ ملک میں جاری وڈیرہ شاہی اور افسر شاہی نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ اس نازک حالات میں ملک و ملت کے نوجوان بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے ہمارے شانہ بشانہ چلیں تا کہ کلمہ کے نام پر حاصل ہونے والے پاکستان میں اسلامی قوانین کو نافظ کیا جائے ۔  

13-10-2011

تاریخ:13اکتوبر2011
گوجرانوالہ  (میڈیا سیل            (              
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسانوں کے مسائل کو مسلسل نظر انداز کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ضرورت اس امر ہے کہ زرعی شعبے کو اہمیت دیتے ہوئے کسانوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں ْکھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو واپس لیا جائے۔ملکی معیشت کا70فیصد حصہ زراعت سے وابستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عمران گجر ،طاہر نوید بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی آلات پر سیلز ٹیکس لگنے سے شعبہ زراعت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ فی ایکڑ اخراجات میں اوسطاً 3ہزار روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ماہرین زراعت کسانوں کو کم وقت میں زیادہ سے زیادہ فصل لینے کے طریقے سکھا رہے ہیں۔حکومت پاکستان زرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کرے تاکہ فی ایکڑ اوسطاًپیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکے اور کسانوں کو ان کی پیداوار کا معقول معاوضہ کویقینی بنایا جائے۔حکمران ملکی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیں۔انہوں نے کہا کہ گیس اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے چین اور ایران کے ساتھ معاہدات کیے جائیں۔افسوس صد افسوس دھوکہ دہی اور جھوٹ کی سیاست نے قومی معیشت ،قومی وقار اورقومی اتحاد کو تباہ کر دیا۔ عوام اپنے اندر اعتماد پیدا کریں اور ووٹ کی طاقت کے سے امانتدار اور باصلاحیت لوگوں کو اقتدار میں لائیںجو ، قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم ، مضبوط پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ قیمتوں میں 30 فیصد کمی کر کے مہنگائی کا خاتمہ ، بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور پبلک ٹرانسپورٹ ، صنعتوں اور زراعت کو سستی توانائی مہیا کرنا ہمار ا مشن ہے ۔ہم ملک میں عوامی فلاح و بہبود کا ایسا نظامل لائیں گے جس سے امیر اور غریب کے درمیان معیار زندگی کا فرق ختم ہو

23-10-2011

 23-10-2011
گوجرانوالہ (   میڈیا سیل                                           )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ  نے کہا ہے کہ جان لیوا مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ لوگ فاقوں اور خود کشیوں پر مجبور ہیں۔ حکمرانوں کی سر پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ معیشت تباہی کے داہانے تک پہنچ چکی ہے۔ ترکی سے منگوایا جانے والا رینٹل پاور پلانٹ 230میگاواٹ بجلی بنانے کی بجائے تقریبا 30 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔18کروڑ عوام کو ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔پاکستانی مارکیٹ سے سرمائے کا انخلا جاری ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق رواںسال میں 86لاکھ ڈالرکا سرمایہ نکا لاجا چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر میں آنے واے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ دار ملائیشیا،چین،بھارت اور بنگلا دیش کی طرف رخ کر رہے ہیں۔اسٹیٹ بنک کے اعدادو شمار کے مطابق 1ہزار ارب روپے سے زائد کی کرپشن ہورہی ہے۔ نام نہاد دہشت گردی کی جنگ نے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ کر رکھ دی ہے۔160ارب ڈالر کے نقصان کے بدلے میں صرف 26کروڑ ڈالر حکمرانوں کی کارکردگی پر سیاہ دھبہ ہے۔ملک کا امن و امان بری طرح تباہ و برباد ہوچکا ہے۔قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ نہ رکنے والے بحرانوں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 6ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں 8دفعہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔مذہبی و اخلاقی اقتدار ،دین و ایمان ،انسانیت اور شرافت سب کو بری طرح پامال کیا جا رہا ہے۔ محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ محض2فیصد اقتدار کے متلاشی خاندان ،جاگیردار ،سرمایہ دار اور وڈیرے 64سالوں سے ملک و قوم کو یر غمال بنائے ہوئے ہیں۔قوم آئندہ انتخابات میں پڑھے لکھے مخلص اور دیانتدار لوگوں کو موقع دے۔
                               
                       

تاریخ 25-10-2011

تاریخ 25-10-2011
گوجرانوالہ (  میڈیا سیل                                    )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ  نے کہاہے کہ اقوام متحدہ وہ سفید ہاتھی ہے جس کے دانت دیکھانے کے اور کھانے کے اور ہیں۔ اس کی مجرامنہ غفلت کی وجہ سے امریکہ ،اسرائیل اور بھارت نے پوری دنیا میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مسلم حکمرانوں کا معذرت خواہانہ رویہ غلبہ اسلام کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ افسوس اقوام متحدہ کے اجلاس فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طارق ڈار ، ،ذیشان بٹ ، طاہر نوید ، سکندر بٹ اور ملک طارق بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغرب اسلام کا راستہ روکنے اور دلائل کی بنیاد پر اپنے باطل ادیان کو قائم نہ رکھ سکنے پر تلملا اور بوکھلا گیاہے اور اب وہ امریکی سرپرستی میں بڑے پیمانے پر معصوم مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے لیے جگہ جگہ ہزاروں ٹن بارود کی بارش کر رہاہے ۔امریکی نیوورلڈآرڈر مغرب کا آخری مہرہ تھا جو پٹ چکاہے ۔ انسانی فلاح کے دعوے دار باطل نظام ایک ایک کر کے اپنی موت مر چکے ہیں ۔ دنیا میں سوشلزم کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر اس کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں ۔ دنیا کو امن و آشتی اور عدل و انصاف کے لیے اسلام کے دامن رحمت میں پناہ لینا پڑے گی ۔ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے والوں کو کشمیر میں اجتماعی قبریں اور مسلمانوں کی نسل کشی نظر نہیں آتی ۔حکمران  امریکی خوف سے باہر نکل آئیں ۔ ان کے بزدلانہ رویے کی وجہ سے امریکہ کو دھمکیاں دینے کی جرأت ہوئی ہے۔  انہو ں نے مزید کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے والوں کو کشمیر میں اجتماعی قبریں اور مسلمانوں کی نسل کشی نظر نہیں آتی ۔ نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے شباب ملی سے بڑا کوئی پلیٹ فارم نہیں ۔ نوجوا ن قوم کے اندر حوصلے اور امید کی نئی روح پھونک دیں۔ شباب ملی کے نوجوان سوئی ہوئی امت کو جگانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ بھارت کے معاملے میں بھی حکومت کا رویہ قومی وقار اور ملکی مفادات سے ہم آہنگ نہیں۔ تجارت کے لیے بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینا مسئلہ کشمیر سے عملاً انحراف ، مظلوم کشمیریوں کے زخموںپر نمک پاشی اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے ۔