Saturday, November 12, 2011

تاریخ 12-11-2011

   تاریخ 12-11-2011
گوجرانوالہ
(میڈیاکوارڈینیٹر شباب ملی صوبہ پنجاب)
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ امریکہ نیو ورلڈ آرڈر کے نام پر دنیا پر اپنی تہذیب بزور طاقت مسلط کرنا چاہتاہے ۔ لیکن اب وقت آ گیاہے کہ قوم متحد ہو کر امریکی عزائم کا منہ توڑ جواب دے افغانستان میں نیٹو اور نان نیٹو کے چالیس ممالک کی افواج ہزیمت سے دوچار ہیں ۔ امریکہ اپنی شکست کی خفت مٹانے کے لیے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا رہاہے ۔امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان کی دلدل میں بری طرح پھنس گئے ہیں وہ پاکستان سے اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں ۔ پاکستانی حکمران امریکہ کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہیں لیکن امریکہ کے مطالبات بڑھتے جارہے ہیں اور وہ ہمیں دیوار  کے ساتھ لگاتا جارہاہے۔ اب وقت آگیاہے کہ دہشتگردی کے خلاف امریکی مفادات کی نام نہاد جنگ سے باہر نکلا جائے ۔ اس جنگ نے پاکستان کو تباہ و برباد کردیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر طاہر نویداورعمران گجربھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا مریکہ کے کہنے پر سوات اور دیگر قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن سے بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا ۔ چالیس سے پچاس لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ۔ اربوں روپے کی املاک تباہ ہوئیں لیکن پھر بھی وہاں امن قائم نہیں ہو سکا ۔ امریکہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستان پر دبائو ڈال رہاہے ۔ پاکستانی افواج کو یہ غلطی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں ۔ بلوچستان میں پانچواں فوجی آپریشن جاری ہے لیکن حالات سنبھلنے کے بجائے بگڑتے چلے جارہے ہیں ۔ با لآخر مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا اس کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ہے ۔

تاریخ11-11-2011

تاریخ11-11-2011
گوجرانوالہ""
میڈیا کوارڈینیٹر شباب ملی صوبہ پنجاب  
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹنیملکی حالات اور سیاسی درجہ حرارت بڑھنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال سے حکومت میں اکٹھے رہنے اور مفاہمت کے دعووں کے ساتھ جمہوریت کی حفاظت کے علمبردار، سیاسی اختلاف میں زبان کی تلخی اور زہر سے سیاسی اور جمہوری عمل کے لیے زہر قاتل نہ بنیں۔ جلسہ، ریلی اور احتجاج ہر پارٹی کا آئینی، سیاسی اور جمہوری حق ہے لیکن ملک اس قدر گھمبیر بحرانوں سے دوچار ہے کہ سیاسی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات، بیرونی اور اندرونی قوتوں کے لیے آئین سے ماورا اقدامات کے لیے مددگار نہ بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فروری 2008ء کے انتخابات مکمل طور پر ناکام اور اس کے نتیجے میں بننے والی حکومتیں ناکارہ اور عوام کے مسائل حل کے بجائے ان پر بوجھ بن گئی ہیں۔ پارلیمنٹ کی قراردادوں اور اے پی سی کے مشترکہ اعلامیہ پر پارلیمنٹ میں نمائندہ پارٹیاں عمل کرنے کے لیے تیار نہیں۔ حکمران عدلیہ کے فیصلے تسلیم کرنے کے بجائے پوری ڈھٹائی سے عدلیہ کی توہین کررہے ہیں اور کرپشن کے فروغ اور محافظ ہونے کا کردار بھی ادا کررہے ہیں۔ ریلوے، پی آئی اے، اسٹیل ملز، واپڈا کو لوٹ مار، کرپشن کے ذریعے جان بوجھ کر تباہ کیا جارہا ہے۔ رینٹل پاور منصوبے عوام، صنعت اور زراعت کے لیے ڈیتھ وارنٹ ہیں۔

Saturday, November 5, 2011

تاریخ3-11-201

تاریخ3-11-201
گوجرانوالہ(  میڈیا کوارڈینیٹر شباب ملی صوبہ پنجاب                           )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاکہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے ۔ اس نے پاکستان کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا ۔ اس کی سات لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں بدترین دہشتگردی کی مرتکب ہو رہی ہے ۔ لاکھوں مسلمانوں کو قتل کیا گیا ہے ۔ ا مریکہ اوربھارت افغان حکومت کے ذریعے پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے۔بھارت پاکستان پر دہشتگردی کی الزام تراشیاں کر کے اسے بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ۔بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے میں مصروف ہے ۔ ا فغانستان سے بھارت کا سٹرٹیجک معاہدہ سیاسی وعسکری قیادت کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے کشمیری نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہر نویداور عمران گجربھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا کشمیری مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے بھارت پاکستان کے اندربھی دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے ۔پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت ہی نہیں کرنی چاہیے چہ جائیکہ اسے تجارت کے لیے پسندیدہ ملک قرار دیا جائے ۔  پہلے واہگہ کے راستے افغانستان تک تجارت کے لیے اسے راستہ دیا گیا ہے جو انتہائی احمقانہ فیصلہ ہے ۔ اس سے فائدہ صرف بھارت کو ہو گا ۔ پاکستان کو بھارت کے ساتھ تجارت میں گزشتہ سال تقریباً ایک ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کو بتائے کہ اتنا بڑا فیصلہ پارلیمنٹ میں بحث اور منظوری کے بغیر کیوں کیا جارہا ہے۔  افغانستان میںبھارت کے قونصل خانے پاکستان کے مختلف علاقوں بالخصوص بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کے مرکز کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ قومی سلامتی کے اداروں نے بھارت کو بے نقاب کر دیاہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور بھارت سے تجارتی معاہدے ختم کرنے کا اعلان کرے

تاریخ2-11-2011

  تاریخ2-11-2011
گوجرانوالہ(                             )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ حکمرانوں ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ملک میں جرائم بڑھ رہے ہیں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔ظلم و زیادتی کا طوفان امنڈ رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش اور بے بس نظر آتے ہیں۔غفلت اور بد عنوانی نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے۔حکومت نا م کی کوئی چیز نہیں۔بیوروکریسی بے لگام اور سیاسی قیادت بے حس ہوچکی ہے ان کی ترجیحات میں عوام کے مسائل اور مصائب کہیں نظر نہیں آتے۔مفاہمت کے نام پر اتحادی اقتدار کے مزے لوٹنے اور عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے تاجر نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہر نویداور عمران گجربھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہماری سیاسی قیادت کی نا اہلی اور قومی مفادات سے بے وفائی کے سبب ملکی آزادی سلب ہوگئی ہے۔حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ہر چیز کا سودا کر لیا ہے۔ سرکاری سرپرستی میں چلنے والے تمام ادارے بحران کا شکار ہیں۔


تاریخ01-11-2011

تاریخ01-11-2011
گوجرانوالہ(                               )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ گر حکومت نے اپنے چہیتے وزیر کے کار خاص چیف ایگزیکٹو آفیسرکی تعیناتی کے احکام کو فی الفورواپس نہ لیا تو ہم واپڈا اہلکاروں کے ساتھ ساتھ راست قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔ پرائیویٹ سیکٹر سے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی تعیناتی واپڈا اہلکاروںسے سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے۔جس فیصلے پر گوجرانوالہ کے واپڈا ایمپلائزر ز سراپہ احتجاج ہیں۔ موجودہ حکومت نے  واپڈا میںکرپشن اور لوٹ مار کے سابقہ تمام رکارڈ توڑ دیے ہیں۔ حکومتی من مانیاں اپنوں کو نوازنہ اور میرٹ کی دھجیا ں بکھیر نا عروج پر ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گوجرانوالہ واپڈا ایمپلائزرکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد حسین ،الطاف ڈوگر ،شیخ تجمل ،عادل لطیف اورعبدالوہاب بٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان نازک حالات میں واپڈا ایمپلائزر ز کی ذمہ داریاں بھر گئی ہیں۔ انہیں بیرونی خطرات کے ساتھ ساتھ اندرونی حالات کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ اور یہ سب پاکستان کا پر چم اٹھائے ہوئے ہی ممکن ہے۔ ایس ای سے چیف انجینئر اور چیف انجینئر سے جی ایم پرموشن بورڈ کا فوری انعقاد کیا جائے۔ تاکہ سفارشی عناصر کا قلا قمہ ہو سکے۔

تاریخ 19-10-2011

تاریخ 19-10-2011
گوجرانوالہ (                                            )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر احتجاج کرنے والے پیپلز پارٹی کے جیالوں           نے ریلوے کو 35ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ لیکن اب تک ریلوے کے نقصانات کا ازالہ نہیں کیا گیا۔  ریلوے کو بند کرنے کی سازش ہو رہی ہیں لیکن ہم ریلوے کے مزدوروں کے ساتھ مل کر ان سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مزمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے کو تباہی و بربادی سے دوچار کرنے والے کرپٹ حکمران ٹولے سے نجات کا وقت آگیا ہے۔  ریلوے پاکستان کی وحدت کی علامت ہے جسے پاکستان کے مخالف قوتوںکے ایجنڈے کے تحت بند کرنے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جسے ہم کسی  صورت برداشت نہیں کریں گے۔  موجودہ وزیر ریلوے کی سرپرستی میں ریلوے کے انجن اور ڈبے غائب ہو رہے ہیں ۔ ریلوے میں کرپشن کی انتہاء کر دی گئی ہے ا وریہی وتیرہ رہا تو ریلوے کا پورا ادارہ تباہ ہو کر رہ جائے گا ۔ ریلوے اہلکاروں کو ریلوے کو بچانے کے لئے عظیم الشان پر امن احتجاجی تحریک کا آغاز کر دینا چاہئے  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیرریلوے  یا تو وہ حکومت سے ریلوے کے لئے اعلان شدہ فنڈز لے کر دیں یا وہ بھی احتجاجی تحریک میں شامل ہو جائیں۔ ریلوے میں اربوں روپے کا سکریپ سکینڈل منظر عام پر آیا جس کی انکوائری ایف آئی اے نے کی لیکن آج تک اُسکا فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔ کیونکہ اس میں کئی بااثر پردہ نشینوں کے نام آئے ہیں ۔کوریا سے کانٹے کرائسٹ منگوانے کا فراڈ سامنے آیا۔جس میں کوریا سے و ہ کانٹے منگوائے گئے جو پاکستان ریلوے میں استعمال ہی نہیں ہوتے۔ اور یہ کانٹے اس وقت بھی کراچی ائیر پورٹ پر پڑے ہوئے ہیں۔ اور اس میں اربوں روپے کا فراڈ ہے ااسی طرح ریلوے پائور وین 60فیصد تک مختلف وجوہات کی بنا پر گرائونڈ ہو چکے ہیں۔

تاریخ 06-10-2011

تاریخ 06-10-2011
گو جرانوالہ (میڈیا سیل            )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقا ن عزیز بٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار بچانے اور مسلم لیگ (ن)اقتدار کے حصول کی سیاست کر رہے ہیں۔دونوں پارٹیوں کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں ہے۔حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ سے چھوٹی صنعتیں تباہ اور عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لئے ترس ر ہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذ شتہ روز  مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد سکندر بٹ ،طاہر نوید اورملک طارق وحید بھی مود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کانام نہاد جمہوری نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ ملکی سلامتی کا سودا کرنے اور ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دینے والے حکمرانوں سے خیر کی توقع نہیں ہے۔نااہل،کرپٹ اور اقتدار کے حریص حکمرانوں سے نجات حاصل کیے بغیر ملک و قوم کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔چیئرمین نیب کاتقرر کرکے حکومت عدلیہ کے حکم کی تکمیل کرے۔پاکستان اس وقت لاقانونیت اور کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ وزیراعظم گیلانی صا حب الگ صوبوں کے ایشوز پر سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ملک میں بہتر وسائل کی تقسیم کے لئے نئے انتظامی یونٹس کے حق میں ہے اس سے ناصرف جنوبی پنجاب کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا بلکہ ملکی سیاست میں بھی وہ اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔بہاولپور کے عوام کو ان کا آئینی و قانونی حق دیتے ہوئے صوبے کی حیثیت کو بحال کیا جائے۔ہم اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب کے محروم عوام کے لئے کام کریں گے۔                 

تاریخ 05-10-2011

تاریخ 05-10-2011
گوجرانوالہ (  میڈیا سیل                                          )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو تباہی و بربادی سے دوچار کرنے والے حکمران کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کا وقت آگیا ہے۔  ریلوے پاکستان کی وحدت کی علامت ہے۔ لیکن موجودہ وزیر ریلوے کی سرپرستی میں ریلوے کے انجن اور ڈبے غائب ہو رہے ہیں ۔ ریلوے میں کرپشن کی انتہاء کر دی گئی ہے ا وریہی وتیرہ رہا تو ریلوے کا پورا ادارہ تباہ ہو کر رہ جائے گا ۔ ریلوے اہلکاروں کو ریلوے کو بچانے کے لئے عظیم الشان پر امن احتجاجی تحریک کا آغاز کر دینا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن کے اہلکاروں اور کلیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد سکندر بٹ ،طاہر نوید اور اسد حمید بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیرریلوے  یا تو وہ حکومت سے ریلوے کے لئے اعلان شدہ فنڈز لے کر دیں یا وہ بھی احتجاج میں شامل ہو جائیں۔ ریلوے میں اربوں روپے کا سکریپ سکینڈل منظر عام پر آیا جس کی انکوائری ایف آئی اے نے کی اور 4جون 2010کو رپورٹ No.29/0/FIA/ALL/1385تیار تھی لیکن آج تک اُسکا فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔ کیونکہ اس میں کئی پردہ نشینوں کے نام آئے ہیں فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ کوریا سے کانٹے کرائسٹ منگوانے کا فراڈ سامنے آیا۔جس میں کوریا سے و ہ کانٹے منگوائے گئے جو پاکستان ریلوے میں استعمال ہی نہیں ہوتے۔ اور یہ کانٹے اس وقت بھی کراچی ائیر پورٹ پر پڑے ہوئے ہیں۔ اور اس میں اربوں روپے کا فراڈ ہے۔ تقریبا ایک ارب 58کروڑ روپے کے فنڈز سے 35انجنوں کی مرمت کی گئی ۔ لیکن یہ انجن اب بھی گرائونڈہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت 115پسنجر ٹرینیں بند کر دی گئی ہے ۔ اسی طرح ریلوے پائور وین 60فیصد تک مختلف وجوہات کی بنا پر گرائونڈ ہو چکے ہیں۔بے نظیر بھٹو کی شہادت پر احتجا کرنے والے پیپلز پارٹی کے ورکروں نے ریلوے کو 35ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ لیکن ریلوے کے نقصانات کا ازالہ نہیں کیا گیا۔  ریلوے کو بند کرنے کی سازش ہو رہی ہیں لیکن ہم ریلوے کے مزدوروں کے ساتھ مل کر ان سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔

تاریخ 01-10-2011


تاریخ 01-10-2011
گوجرانوالہ (  میڈیا سیل                                                )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے قوم کے نوجوانوں کو سڑکوں پر رہنا ہو گا۔ امریکی غلامی سے نجات کے لئے اس سے بہتر کوئی موقع نہیں ہے۔عوام نے غفلت کا مظاہرہ کیا تو حکمران امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے دیں گے۔ حکمرانوں نے ہمیشہ کی طرح حالیہ اے پی سی کے فیصلوں کو بھی پامال کرنے کی کوشش کی تو دھما دم مست قلندر ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک عرفان ،طاہر نوید ،عمران گجر ،سکندر بٹ اور حمزہ لطیف بھی موجود ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل جماعتی کانفرنس ملک کوغلامی کی زنجیروں سے نکال کر آزادی اور خود مختاری کے راستے پر ڈالنے کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے مگر اب  قوم کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں کو نافذ ہوتے دیکھنا چاہتی ہے ۔ افسوس سد افسوس پاکستان کے حکمران ٹولے نے امریکی غلامی میں کسی آئین و دستور کی پروا نہیں کی اور ملکی سلامتی کے خلاف امریکی احکامات پر آنکھیں بند کر کے یس سر کہتے رہے۔مگرہمیں امریکہ جس زبان میں دھمکیاں دے رہاہے وہ قومی غیرت اور وقار پر بہت بڑاحملہ ہے ۔فرقان عزیزبٹ نے کہاکہ ملک میں بدامنی اور دہشتگردی امریکہ نواز پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ ہزاروں لوگوں کو امریکی ایما پر موت کے گھاٹ اتارا اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا ۔امریکہ اور بھارت کی ایجنسیوں کی سرپرستی میں بلوچستان اور کراچی کی گلیوں اور بازاروں کو قتل گاہ بنایا گیا۔ شباب ملی اس لحاظ سے نوجوانوں کی واحدتنطیم ہے جس نے نوجوانوں کے اندر پائی جانے والی بے چینی اور محرومیوں کے مداوے کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور قومی موقف کو لے کر چلی ہے ۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ملٹری آپریشن کے خلاف شدید احتجاج کیا ، عوام کو منظم اور حکومت و فوج کو آپریشن کے خطرناک نتائج سے آگاہ کیا لیکن ہمیشہ بندوق کی زبان میں بات کرنے والوں کو آج  ہمارے کو موقف تسلیم کرنا۔

تاریخ 04-10-2011

تاریخ 04-10-2011
گوجرانوالہ (  میڈیا سیل                                          )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ انرجی کانفرنس محض نششتند ،گفتند ،بر خاستندکے سوا کچھ نہ تھی ۔ عوام کے اندر سخت مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔ لوگوں کو تو حکمرانوں کے رویے کے بعد یہ فکر لاحق ہو گئی ہے کہ ان کا کوئی والی وارث بھی ہے ؟ ہر طرف افراتفری پھیلی ہوئی ہے اور لوگ حکومتی ناکامیوں سے سخت مایوسی کاشکار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ شہر میں امن امان کے سلسلے میں شہر بھر کا دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد سکندر بٹ ،طاہر نوید ،عمران گجر اور ملک طارق ہمرا ء تھے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ گذشتہ روز پنجاب میں احتجاج کامیچ فکس تھا ۔ خادم اعلیٰ کی طرف سے پولیس کو تماشائی بننے کا حکم تھا۔ پرامن احتجاج آزاد قوموں کا حسن ہوتا ہے۔ ہم ہر سطح پر پرامن احتجاج کے حامی ہیں۔ پر افسوس چند شر پسند عناصر نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران سرکاری و نجی املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پنجاب کی سیاسی جماعت اپنے ووٹ بنک ختم ہونے کی وجہ سے بوکھلا چکی ہے۔ اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ روزانہ بڑھتی ہوئی اموات کی ذمہ داری بلند و بانگ دعوے کرنے والے حکمرانوں کو لینی چاہیے اور لوگوں کو مایوسی سے نکالنا چاہیے ۔  لیکن حکمران انتہائی نااہلی کا ثبوت دے رہے ہیں ۔ ان نااہل عیاش حکمرانوں کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے۔ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی اور آئینی جواز نہیں رہا۔ فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ بھارت ہمارے دریائوں پر چھوٹے بڑے 62ڈیم بناکر پاکستانی دریائوں کا پانی چوری کر رہا ہے جس سے ہماری زرخیز ز زمینیں بنجر ہوجائیں گی۔وہاں بجلی کی کم پیداوار سے ملک میں انرجی کرائسز میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔ گوجرانوالہ سمیت پورے صوبے میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی  جا ر ہی ہے۔شارٹ فال 8ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ہر گھنٹے بعدچھ چھ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ایک طرف کاروبار عملاًختم ہوکر رہ گیا ہے اور دوسری جانب بے روز گاری میں اضافے کے باعث جرائم اور خودکشیوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکاہے۔

30-09-2011


گوجرانوالہ(   میڈیا سیل                                             )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ ملک کے اندر لوٹ کھسوٹ کے نظام کو بدلنے کا وقت آگیا ہے۔شباب ملی کے نوجوان پاکستان کو لٹیروں سے بچانے کے لئے میدان میں ہیں۔موجودہ حکومت نے مفاہمت کے نام پر ملکی خود مختاری و سلامتی کو دائو پر لگا دیا ہے۔مہنگائی بے روزگاری،غربت،لاقانونیت،ڈرون حملے اور توانائی کے بحران نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک عرفان ،طاہر نوید،عمران گجر ،سکندر بٹ ،اسد حمید بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔پاکستان کو ایسی صالح اور جرات مند قیادت کی ضرورت ہے جو ملکی مفادات کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقا ت استوار کرے۔  ڈینگی مچھروں کی یلغار میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی بجائے واپڈا نے اس کا دورانہ بڑھا دیاہے اور اب کے بیشتر علاقوں اور ملک کے اکثر مقامات پر بجلی آتی کم اور جاتی زیادہ ہے جس کی وجہ سے ڈینگی بخار کے مریضوں میں اضافہ ہورہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران قوم کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے ان کے دکھوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں ۔شباب ملی کے نوجوان متاثرین سیلاب اور متاثرین ڈینگی بخار کے لیے ہر ممکنہ کوشش کر ر ہے ہیںاور ہمیشہ کی طرح اب بھی مصیبت زدہ بھائیوں کے شانہ بشانہ اور قدم بقدم ہیں۔ مگر افسوس عیاش حکمرانوں کے اللوں تللوں کاسالانہ 250ارب روپے کا بوجھ سرکاری خزانہ برداشت کر رہا ہے۔حکمرانوں کی شاہ خرچیاں جاری ہیں،ا ایک ایک دن کے غیر ملکی دورے پر کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں تو دوسری طرف سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔بجٹ کا خسارہ پورا کرنے کے لئے عوام پرمزید ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے پاس نہ کوئی معاشی ٹیم ہے اور نہ ہی کوئی واضح ایجنڈا۔انہوں نے کہا کہ شباب ملی نوجوانوں میں دعوت دین کا کام کررہی ہے ۔

11-10-2011

11-10-2011
گوجرانوالہ(    میڈیا سیل            )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاکہ مہنگائی کا جن بے قابو ہونے سے معاشرے میں امیر غریب کے درمیان فرق بڑھ گیا ہے ۔ موجودہ حکمرانوں کو مزید وقت دیا گیا توملک دیوالیہ ہوجائے گا۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے سے افراط زر بڑھ چکا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضا فے نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طاہر نوید،عمران گجر اور محمد سکندر بٹ بھی موجود تھے، انہوں نے مزید کہا کہ حکمران کیری لوگر بل جوڈیڑھ ارب سالانہ قرض اور امداد ہے کیلئے بے عزت ہورہے ہیں ۔عوام کو اپنے جائز کام کروانے کے لئے بھی رشوت دینی پڑتی ہے ۔اوپر سے لے کر نیچے تک کمیشن مافیا سرگرم ہے۔حکمرانوں کے اربوں ڈالرکے اثاثہ جات غیر ملکی بنکو ں میں پڑے ہیں ۔اگر یہ رقم پاکستان میں آجائے تو ہمیں کسی کے آگے ہاتھ پھیلا نے کی ضرورت نہیں ہوگی۔پاکستان کسی گیلانی،زرداری اور نواز شریف کا نہیں بلکہ یہ 18کروڑ عوام کا پاکستان ہے۔ملکی معیشت کا بیڑہ غرق اور عوام کوآئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔فرقان عزیز بٹ نے کہاکہ نام نہاد دہشت گرد ی کے خلاف جاری جنگ میں68ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔مٹھی بھر امریکی غلام حکمرانوں نے 18کروڑ عوام کو یر غمال بنایا ہوا ہے۔طلبہ،ڈاکٹرز،پروفیسرز، غرض ہر طبقے کے لوگ حکمرانوں کے ظالمانہ رویوں کے خلاف آج سراپا احتجاج ہیں ۔لیکن حکمران ٹولہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔جو امریکی کاسہ لیس حکمرانوں کی کشتی کو لے ڈوبے گی۔

تاریخ10-10-2011

 تاریخ10-10-2011
گوجرانوالہ (    میڈیا سیل                                   )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے اسلامیان پاکستان میدان عمل میں موجود ہیں۔ تحفظ ناموس رسالت قوانین میں کوئی تبدیلی قبول نہیں ہو گی اور پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ۔ نظام باطلہ کے خلاف تمام دینی جماعتیں متحد ہیں ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جیل میں لگائی گئی عدالت میں ملک ممتاز قادری کوسزائے موت سنانے کااقدام غیر شرعی ، غیر قانونی اور ملک کے قوانین کا بھی مذاق ہے ۔ اعلیٰ عدالت اس فیصلے کو فوری طور پر معطل کرے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں آٹورکشہ کے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد سکندر بٹ ،طاہر نوید ،او ر محمد ذیشان بٹ بھی موجود تھے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت اور عدالتی نظام احساس کرے کہ اسلامیان پاکستان کے درمیان ناموس مصطفےٰۖ کے تحفظ پر کوئی تفریق نہیں ۔ ممتاز قادری کو ایسے اقدام کے لیے حکمرانوں اور لادین طبقے نے خود ماحول فراہم کیا ۔ ریاستی نظام مزید کوئی غلطی نہ کرے وگرنہ انہیں اندازہ ہی نہیں کہ عوامی جذبات کیا شدت اختیار کریں گے  ۔ مغربی پیڈ ملازمین کے تمام ترمنفی پروپیگنڈے اور توہین رسالت ۖ کے قانون کو متنازعہ بنانے کی ناپاک کوششوں کے باوجود ملک کے 99فیصد سے زائد لوگ ممتاز قادری کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہیں۔فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ سکولر ازم کے پیروکار اپنے بچائو کیلئے ملک کی نظریاتی سرحدوں کو منہدم کرنا چاہتے ہیں سزائے موت دینے والوں نے شریعت اسلامی ہی نہیں دستور پاکستان کی بھی خلاف ورزی کی ہے ۔آئین پاکستان میں واضح طور پر قرآن و سنت کو ملک کا سپریم لاء تسلیم کیا گیا ہے ۔ ممتاز قادری ملت پاکستان ہی نہیں پوری امت مسلمہ کا محسن ہیں۔فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ملک میں گستاخ رسول کو تو تحفظ توحاصل ہے جبکہ شمع رسالتۖ کے پروانوں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے۔ یہودو ہنود کے پیروکارملک کی اسلامی شناخت ختم کرکے یہاں مادر پدرآزاد معاشرے کا قیام اور دینی اقدار ختم کرنا چاہتے ہیں۔جبکہ ممتاز قادری جس نے محبت رسول ۖکے تقاضے کو پورا کرتے ہوئے گستاخ رسول کو موت کے گھاٹ اتارا اس کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلہ ناقص اور ناقابل عمل ہے۔ جو پاکستان کے عوام کسی قصورت قبول نہیں کریں گے۔

تاریخ 12-10-2011

تاریخ 12-10-2011
گوجرانوالہ (   میڈیا سیل                            )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے عوام کو بھوک ،افلاس اور ننگ دیا ہے۔سڑکیں میدان جنگ بن چکی ہیں۔کرپشن کی لمبی لمبی داستانیں حکومت وقت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن،مہنگائی اور بنیادی ضروریات کی اشیاء پر آئے روز ٹیکسوں کی بھر مار ظلم کی انتہا ہے۔عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ روٹی،کپڑا اور کان دینے والے عوام سے اپنا ناطہ توڑ چکے ہیں۔ ا عوام آئندہ انتخابات میں کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو مسترد کر دیں۔جماعت اسلامی کی قیادت میں شباب ملی کے نوجوان ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں ۔عوام آئندہ انتخابات میں امریکی انجمن غلامان کو مکمل طور پر مسترد کردیں۔انہوں نے کہاکہ جب حکمران خود ٹیکس ادانہیں کریں گے،سرکاری خرچ پرحج کروائے جائیںگے،اپنے منظورنظرلوگوں کوبڑے بڑے عہدوں پر فائز کیا جائے گا اور دو دو ہاتھوں سے ملکی دولت کو لوٹا جائے گا تو ملک ترقی کیسے کرے گا ؟۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کے 442ممبران میں سے 181ممبران جو اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے کاروبار اور جائیدادوں کے مالک ہیں ایک روپیہ بھی ادا نہیں کرتے ۔ جن کی وجہ سے ملک معاشی توڑ پر تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے ۔ ملک میں جاری وڈیرہ شاہی اور افسر شاہی نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ اس نازک حالات میں ملک و ملت کے نوجوان بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے ہمارے شانہ بشانہ چلیں تا کہ کلمہ کے نام پر حاصل ہونے والے پاکستان میں اسلامی قوانین کو نافظ کیا جائے ۔  

13-10-2011

تاریخ:13اکتوبر2011
گوجرانوالہ  (میڈیا سیل            (              
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسانوں کے مسائل کو مسلسل نظر انداز کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ضرورت اس امر ہے کہ زرعی شعبے کو اہمیت دیتے ہوئے کسانوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں ْکھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو واپس لیا جائے۔ملکی معیشت کا70فیصد حصہ زراعت سے وابستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عمران گجر ،طاہر نوید بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی آلات پر سیلز ٹیکس لگنے سے شعبہ زراعت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ فی ایکڑ اخراجات میں اوسطاً 3ہزار روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ماہرین زراعت کسانوں کو کم وقت میں زیادہ سے زیادہ فصل لینے کے طریقے سکھا رہے ہیں۔حکومت پاکستان زرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کرے تاکہ فی ایکڑ اوسطاًپیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکے اور کسانوں کو ان کی پیداوار کا معقول معاوضہ کویقینی بنایا جائے۔حکمران ملکی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیں۔انہوں نے کہا کہ گیس اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے چین اور ایران کے ساتھ معاہدات کیے جائیں۔افسوس صد افسوس دھوکہ دہی اور جھوٹ کی سیاست نے قومی معیشت ،قومی وقار اورقومی اتحاد کو تباہ کر دیا۔ عوام اپنے اندر اعتماد پیدا کریں اور ووٹ کی طاقت کے سے امانتدار اور باصلاحیت لوگوں کو اقتدار میں لائیںجو ، قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم ، مضبوط پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ قیمتوں میں 30 فیصد کمی کر کے مہنگائی کا خاتمہ ، بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور پبلک ٹرانسپورٹ ، صنعتوں اور زراعت کو سستی توانائی مہیا کرنا ہمار ا مشن ہے ۔ہم ملک میں عوامی فلاح و بہبود کا ایسا نظامل لائیں گے جس سے امیر اور غریب کے درمیان معیار زندگی کا فرق ختم ہو

23-10-2011

 23-10-2011
گوجرانوالہ (   میڈیا سیل                                           )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ  نے کہا ہے کہ جان لیوا مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ لوگ فاقوں اور خود کشیوں پر مجبور ہیں۔ حکمرانوں کی سر پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ معیشت تباہی کے داہانے تک پہنچ چکی ہے۔ ترکی سے منگوایا جانے والا رینٹل پاور پلانٹ 230میگاواٹ بجلی بنانے کی بجائے تقریبا 30 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔18کروڑ عوام کو ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔پاکستانی مارکیٹ سے سرمائے کا انخلا جاری ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق رواںسال میں 86لاکھ ڈالرکا سرمایہ نکا لاجا چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر میں آنے واے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ دار ملائیشیا،چین،بھارت اور بنگلا دیش کی طرف رخ کر رہے ہیں۔اسٹیٹ بنک کے اعدادو شمار کے مطابق 1ہزار ارب روپے سے زائد کی کرپشن ہورہی ہے۔ نام نہاد دہشت گردی کی جنگ نے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ کر رکھ دی ہے۔160ارب ڈالر کے نقصان کے بدلے میں صرف 26کروڑ ڈالر حکمرانوں کی کارکردگی پر سیاہ دھبہ ہے۔ملک کا امن و امان بری طرح تباہ و برباد ہوچکا ہے۔قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ نہ رکنے والے بحرانوں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 6ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں 8دفعہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔مذہبی و اخلاقی اقتدار ،دین و ایمان ،انسانیت اور شرافت سب کو بری طرح پامال کیا جا رہا ہے۔ محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ محض2فیصد اقتدار کے متلاشی خاندان ،جاگیردار ،سرمایہ دار اور وڈیرے 64سالوں سے ملک و قوم کو یر غمال بنائے ہوئے ہیں۔قوم آئندہ انتخابات میں پڑھے لکھے مخلص اور دیانتدار لوگوں کو موقع دے۔
                               
                       

تاریخ 25-10-2011

تاریخ 25-10-2011
گوجرانوالہ (  میڈیا سیل                                    )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ  نے کہاہے کہ اقوام متحدہ وہ سفید ہاتھی ہے جس کے دانت دیکھانے کے اور کھانے کے اور ہیں۔ اس کی مجرامنہ غفلت کی وجہ سے امریکہ ،اسرائیل اور بھارت نے پوری دنیا میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مسلم حکمرانوں کا معذرت خواہانہ رویہ غلبہ اسلام کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ افسوس اقوام متحدہ کے اجلاس فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طارق ڈار ، ،ذیشان بٹ ، طاہر نوید ، سکندر بٹ اور ملک طارق بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغرب اسلام کا راستہ روکنے اور دلائل کی بنیاد پر اپنے باطل ادیان کو قائم نہ رکھ سکنے پر تلملا اور بوکھلا گیاہے اور اب وہ امریکی سرپرستی میں بڑے پیمانے پر معصوم مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے لیے جگہ جگہ ہزاروں ٹن بارود کی بارش کر رہاہے ۔امریکی نیوورلڈآرڈر مغرب کا آخری مہرہ تھا جو پٹ چکاہے ۔ انسانی فلاح کے دعوے دار باطل نظام ایک ایک کر کے اپنی موت مر چکے ہیں ۔ دنیا میں سوشلزم کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر اس کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں ۔ دنیا کو امن و آشتی اور عدل و انصاف کے لیے اسلام کے دامن رحمت میں پناہ لینا پڑے گی ۔ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے والوں کو کشمیر میں اجتماعی قبریں اور مسلمانوں کی نسل کشی نظر نہیں آتی ۔حکمران  امریکی خوف سے باہر نکل آئیں ۔ ان کے بزدلانہ رویے کی وجہ سے امریکہ کو دھمکیاں دینے کی جرأت ہوئی ہے۔  انہو ں نے مزید کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے والوں کو کشمیر میں اجتماعی قبریں اور مسلمانوں کی نسل کشی نظر نہیں آتی ۔ نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے شباب ملی سے بڑا کوئی پلیٹ فارم نہیں ۔ نوجوا ن قوم کے اندر حوصلے اور امید کی نئی روح پھونک دیں۔ شباب ملی کے نوجوان سوئی ہوئی امت کو جگانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ بھارت کے معاملے میں بھی حکومت کا رویہ قومی وقار اور ملکی مفادات سے ہم آہنگ نہیں۔ تجارت کے لیے بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینا مسئلہ کشمیر سے عملاً انحراف ، مظلوم کشمیریوں کے زخموںپر نمک پاشی اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے ۔

Thursday, November 3, 2011

تاریخ 19-10-2011


گوجرانوالہ (                                            )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر احتجاج کرنے والے پیپلز پارٹی کے جیالوں           نے ریلوے کو 35ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ لیکن اب تک ریلوے کے نقصانات کا ازالہ نہیں کیا گیا۔  ریلوے کو بند کرنے کی سازش ہو رہی ہیں لیکن ہم ریلوے کے مزدوروں کے ساتھ مل کر ان سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مزمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے کو تباہی و بربادی سے دوچار کرنے والے کرپٹ حکمران ٹولے سے نجات کا وقت آگیا ہے۔  ریلوے پاکستان کی وحدت کی علامت ہے جسے پاکستان کے مخالف قوتوںکے ایجنڈے کے تحت بند کرنے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جسے ہم کسی  صورت برداشت نہیں کریں گے۔  موجودہ وزیر ریلوے کی سرپرستی میں ریلوے کے انجن اور ڈبے غائب ہو رہے ہیں ۔ ریلوے میں کرپشن کی انتہاء کر دی گئی ہے ا وریہی وتیرہ رہا تو ریلوے کا پورا ادارہ تباہ ہو کر رہ جائے گا ۔ ریلوے اہلکاروں کو ریلوے کو بچانے کے لئے عظیم الشان پر امن احتجاجی تحریک کا آغاز کر دینا چاہئے  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیرریلوے  یا تو وہ حکومت سے ریلوے کے لئے اعلان شدہ فنڈز لے کر دیں یا وہ بھی احتجاجی تحریک میں شامل ہو جائیں۔ ریلوے میں اربوں روپے کا سکریپ سکینڈل منظر عام پر آیا جس کی انکوائری ایف آئی اے نے کی لیکن آج تک اُسکا فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔ کیونکہ اس میں کئی بااثر پردہ نشینوں کے نام آئے ہیں ۔کوریا سے کانٹے کرائسٹ منگوانے کا فراڈ سامنے آیا۔جس میں کوریا سے و ہ کانٹے منگوائے گئے جو پاکستان ریلوے میں استعمال ہی نہیں ہوتے۔ اور یہ کانٹے اس وقت بھی کراچی ائیر پورٹ پر پڑے ہوئے ہیں۔ اور اس میں اربوں روپے کا فراڈ ہے ااسی طرح ریلوے پائور وین 60فیصد تک مختلف وجوہات کی بنا پر گرائونڈ ہو چکے ہیں۔

تاریخ 25-10-2011


گوجرانوالہ (                                     )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ  نے کہاہے کہ امریکہ کی کھلی اور جارحانہ دھمکیوں ''ڈومور ''کے مطالبات اور اس کی طرف سے ڈرون حملوں میں اضافے کو پاکستان کے خلاف ا علان جنگ اور قومی سلامتی کے لیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے واضح کیاگیا ہے کہہم امریکی عوام نہیں پینٹا گان اور وائٹ ہائوس کی اسلام دشمن اور مسلم کش پالیسیوں کے خلاف ہیں ۔ مغرب کے اسلام کے مقابلے میں کھڑے کیے گئے نظام کیپٹلزم ، کمیونزم اور نیشنلزم ایک ایک کر کے اپنی موت آپ مر چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوندالانوالہ روڈ کے تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد وقاص ،محمد ذیشان بٹ ،طاہر نوید اور حمزہ لطیف بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا نسانیت کی تمام محرومیوں کا حل اسلام کے پاس ہے  ۔ مغرب نے اپنا رویہ ترک نہ کیا تو اس کے ظلم و جبر کے نتیجے میں لاکھوں اسامہ پیدا ہوں گے ۔ دس سال پہلے افغانستان پر حملہ آور ہونے والا امریکہ آج طالبان سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہاہے ۔ اسلام مخالف قوتیں ملک کی نظریاتی سرحدوں کو ختم کر کے یہاں مغربی تہذیب مسلط کرنے کے خواب دیکھ رہی ہیں لیکن شباب ملی کے نوجوانوں کے ہوتے ہوئے وہ اپنے ناپاک ایجنڈے کو پورا نہیں کر سکیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اسلام ایک غالب حیثیت سے ابھر رہاہے جس کاراستہ روکنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں ۔   پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو حکمرانوں کی کرپشن اور ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑ ی ہوئی ہے ۔ تہذیبوں کی کشمکش میں مغربی تہذیب شکست کھا چکی ہے ۔ ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لیے زرداری ، گیلانی اور کیانی کو بھی امریکی تابعداری چھوڑنا پڑے گی ۔

28-10-2011

گوجرانوالہ ( میڈیاسیل )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ پارلیمنٹ قانون کی حکمرانی اور عوام کی فلاح و بہبود کا کام کرتی ہے لیکن اسے کرپشن ، اقرباپروری ، جرائم پیشہ عناصرکی پشت پناہی اور قومی امانتوں پر ناجائز تصرف اور دولت پیدا کرنے کا ذریعہ بنا دیا گیاہے ۔ جعلی ڈگریوں پر اسمبلیوں میں پہنچنا اس طبقہ کے دیوالیہ ہونے کا بین ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک عرفان ،طاہر نوید،عمران گجر ،سکندر بٹ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات سے ملک کو نکالنے ، امریکی غلامی سے چھٹکارا پانے اور بین الاقوامی برادری میں باعزت مقام دلانے کے لیے انتخابات کے اس دستوری راستے کو ہر قسم کی آلائش سے پاک کر کے باصلاحیت اور باکردار قیادت کو آگے لانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔ جماعت اسلامی سوئی ہوئی امت کو جگانے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔ زرداری ، گیلانی اور شہباز شریف جیسے حکمرانوں کی موجودگی میں مہنگائی کم نہیں ہو سکتی ۔اس غرض کے لیے ضروری قانون سازی کر کے انتخابی عمل کو شفاف اور بامقصد بنایا جائے ۔ملک میں کمائی گئی دولت بیرون ملک رکھنے کو قوم و ملک سے غداری قرار دیا جائے اور ایسے تمام لوگوں کے الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جائے ۔ نیزدوہری شہریت پر پاپندی بھی عائد کی جائے ۔سیاسی جماعتوں میں باقاعدہ بامعنی انتخابات کو لازم قرار دیا جائے ۔بھاری نذرانوں اور چندوں کے عوض حصول ٹکٹ کو خلاف قانون قرار دیا جائے ۔ ایسے طرز عمل کی مرتکب جماعتوں پر متعین وقت کے لیے انتخاب اور سیاست میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جائے ۔

تاریخ31-10-201

تاریخ31-10-201
گوجرانوالہ( میڈیا سیل                              )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ    پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو  شباب ملی  کے پلیٹ فارم پر حکمرانوں کی کرپشن اور ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑ ی ہوئی ہے۔ حکومت اور اس کے سابقہ اور نئے اتحادیوں کی مخلوط حکومت کی اب تک کی کارکردگی پر پاکستانی عوام کی شدید بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہیں ملک تیزی سے بگاڑ، حکمرانی کے مکمل فقدان ،سیاسی افراتفری ،معاشی تباہی ،اخلاقی اور تہذیبی انتشار،اداروں کے تصادم اور بیرونی قوتوں کی پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی بھیانک تصویر پیش کررہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہر نوید ، عمران گجراور محمد سکندر بٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکمران قوم کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے ان کے دکھوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں ۔ملک و قوم کی آزادی ، خود مختاری اور عزت و غیرت خطرے میں ہیں اور عوام میں ہر سطح پر مایوسی اور بے چینی بڑھ رہی ہے جو خدانخواستہ کسی بھی وقت آتش فشاں کی طرح پھٹ کر پورے نظام کو تہہ و بالا کرسکتی ہے ۔ حکومت کی اب تک کی کارکردگی کا اگر معروضی جائزہ لیا جائے تو صاف نظر آتاہے کہ یہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے۔

Wednesday, November 2, 2011

تاریخ2-11-201

 تاریخ2-11-201
گوجرانوالہ(                             )
نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ حکمرانوں ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ملک میں جرائم بڑھ رہے ہیں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔ظلم و زیادتی کا طوفان امنڈ رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش اور بے بس نظر آتے ہیں۔غفلت اور بد عنوانی نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے۔حکومت نا م کی کوئی چیز نہیں۔بیوروکریسی بے لگام اور سیاسی قیادت بے حس ہوچکی ہے ان کی ترجیحات میں عوام کے مسائل اور مصائب کہیں نظر نہیں آتے۔مفاہمت کے نام پر اتحادی اقتدار کے مزے لوٹنے اور عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے تاجر نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طاہر نویداور عمران گجربھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہماری سیاسی قیادت کی نا اہلی اور قومی مفادات سے بے وفائی کے سبب ملکی آزادی سلب ہوگئی ہے۔حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ہر چیز کا سودا کر لیا ہے۔ سرکاری سرپرستی میں چلنے والے تمام ادارے بحران کا شکار ہیں۔

Press Conference M.Furqan Azizt Butt

(گوجرانوالہ )
انجمن غلامان امریکہ کا آڈر پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے ۔پاکستان آز اد اور خودمختار ملک ہے اسکے ایٹمی اثاثوںکی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے ان خیالات کا اظہار نائب صدر شباب ملی صوبہ پنجاب محمد فرقان عزیز بٹ نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کی چاراگاہ نہیں بننے دیں گے۔ دو قومی نظریہ کا نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میںامریکی ورلڈ آرڈر نہیں چلنے دیں گے۔اسلام سے بیزارعیاش حکمران ہوش کے ناخن لیں ورنہ ہم عوامی قوت سے انکا دھرن تختہ کردیں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ رینجرز میں درد دل رکھنے والے انسانوں کو برتی کیا جائے تاکہ ایسا گھنوئنا واقعہ رونماء نہ ہوجس سے پاکستان کا امیج تباہ اور انسانیت کی تذلیل ہوتی ہو اب قوم کو اس ظلم پر مبنی نظام کے خلاف نکلنا ہوگاتب ہی پاکستان امن و سکون کا گہوارہ بن سکتا ہے۔عالمی دہشت گرد امریکہ نے پوری دنیا میں اپنی دہشت پھیلانے کے لیے لاکھوں مسلمانوں کا خون کیا اور امریکہ کا یہ پورانا وطیرہ ہے کہ منہ میں رام رام اور بغل میں چھڑی۔ہمارے حکمرانوں نے امریکیوں سے یاری کی پینگی بڑھا کر پورے ملک کو آگ اور خون میں دھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی قوم کا امیج پوری دنیا میں تباہ ہوا ہے آج شباب ملی کے نوجوان پاکستان میں جاری اس امریکی تسلط کے خلاف نوجوانوں کا منظم کرکے امریکی کی غلامی کی زنجیروں کو توڑ دیں گے اور پاکستان میں محمد عربی کا قانون رائج کر کے دم لیں گے